Sunday, November 29, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

کراچی کی چند خوبصورت مقامات کی ڈرون فوٹیج

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا اور آباد شہر ہے۔ سابقہ دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ، یہ ایک ممکنہ تجارتی...

جامعہ کراچی کی پوائنٹس سروس

وفاقی سطح پر قائم تعلیمی کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہملک بھر کے تعلیمی ادارے 15 ستمبر...

پلاسٹک آلودگی ( کرن اسلم)

اگر آپ اپنے ارد گرد نظر دوڑائیں تو آپ کو کسی نہ کسی صورت میں پلاسٹک کی اشیا ضرور ملیں گی۔ مثال کے طور...

بہادرآباد، ڈکیتی کی بڑی واردات،شہری40 لاکھ روپے سے محروم

بہادرآباد میں ڈکیتی کی بڑی واردات، شہری 40 لاکھ روپے سے محروم، ذرائع کے مطابق بہادرآباد شاہ...

حکمران عوام سے مخلص نہیں،ملک کو بحرانوں میں دھکیلاجارہاہے، مفتی نعیم

mufti-naeemکراچی ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے کہاکہ بحرانوں سے نجات کےلئے حکمرانوں کو بیان بازی کے بجائے اقدامات پر توجہ دینی ہوگی ، بڑھتی ہوئی بے روزگاری ، لوڈشیڈنگ اور پانی کے بحران پر قابو پانے کےلئے اقدامات کیے جائیں، پیٹرولیم مصنوعات میں کمی کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں دیا گیاجبکہ اب پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرکے مزید مہنگائی کے دلدل میں دھکیلا جارہاہے۔ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملک میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری ،مہنگائی ، لوڈشیڈنگ، دہشت گردی ودیگر مشکلات نے عوام کی زندگیاں اجیرن کردی ہیں،حکومت سوائے بیان بازی اور فوٹوسیشن کے کچھ کرتی ہوئی نظر نہیں آرہی،ہر مسئلہ پر کچھ دن بیان بازی اور شور شرابے کے بعد خاموشی اختیار کرلی جاتی ہے اور بھول جاتے ہیں ، انہوںنے کہاکہ پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی گئی تھی جس کے فوائد سے عوام کو محروم رکھا گیا اور اب پیٹرول دوبارہ مہنگاکرکے حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہوچکی ہے، انہوںنے کہاکہ ٹرانسپورٹ نے اب تک نہ تو کرایوں میں کمی کی اور نہ ہی خورونوش کی اشیاءکی قیمتوں میں کمی کی گئی،جس کے باعث غریب عوام غربت کی لکیرسے نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہورہے ہیں۔

Open chat