Saturday, October 24, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مزدور کے حقوق کا اصل محافظ اسلامی نظام معیشت ہے ،مفتی محمد...

مزدور کے حقوق کا اصل محافظ اسلامی نظام معیشت ہے ،مفتی محمد نعیم

Muhammad-Naeemکراچی ، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ پوری دنیا دولت کے غیر منصفانہ تقسیم نے انسان کو انسان کا دشمن بنادیا ہے حق دار مزدور کو اسکا حق نہیں ملتا ، قومی اداروں کی نجکاری نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کو مزید خوف اور افراتفری میں ڈال دیا ہے ، قرآن کریم انسانیت کےلئے رہتی دنیا تک بہترین ضابطہ حیات فراہم کرتاہے اور یہی وجہ ہے کہ انسانوں کے بنائے ہوئے سوشلزم وکیپٹل ازم جیسے ظالمانی نظام بری طرح ناکام ہوچکے ہیں، آج اہل مغرب بھی اپنے جدید نظام تجارت میں اسلامی اصولوں کو اپنارہے ہیں، ڈبلیوٹی اور آئی ایم ایف سمیت عالمی مالیاتی اداروں کی پالیسیوں اور نجکاری کے عمل نے مزدور کو تباہ حال کیاہے ، آج مزدور سے کام زیادہ اور اجرت کم دی جاتی ہے، ان خیالات کااظہارجامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم نے یوم مزدور کے موقع پر مزدور برادری سے اظہار یکجہتی کےلئے دیے گئے بیان میں کیا، انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق کی تنظیمیں مزدور کے حقوق کےلئے اقدام کریں مزدور ہی کے خون پسینے سے یہ ملک سیراب ہے مزدوروں نے 60سالہ دور میں اس ملک کی تعمیر وترقی میں گراں قدر خدمات انجام دیں ہیں جنہیں فراموش نہیں کیا جاسکتاہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دے دیا

کراچی: وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی شہباز گل نے کراچی واقعہ کو سازش قرار دیدیا اور کہا کہ کیپٹن(ر)صفدر کی گرفتاری کا...

ایف آئی اے کی کراچی میں کارروائی، را نیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار

ایف آئی اے نے گلستان جوہر میں کارروائی کرتے ہوئے را تیٹ ورک کا اہم رکن گرفتار کرلیا، ترجمان ایف آئی اے...

کرپشن کا الزام، میونسپل کمشنر اور ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ معطل

کراچی:غیر قانونی طریقے سے من پسند کمپنیوں کو اشتہارات کے ٹھیکے دینے اور سرکاری فیس وصولی میں خرد برد کے معاملے پر...

رینجرزکی شہرکےمختلف علاقوں میں کارروائیاں، 18ملزم گرفتار

کراچی: سندھ رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف وارداتوں میں ملوث 18 ملزمان کو گرفتار کر لیا،...