Thursday, October 29, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں تیز رفتار نظام عدل و انصاف کے بغیر برائیوں کا خاتمہ ممکن...

تیز رفتار نظام عدل و انصاف کے بغیر برائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں، مفتی محمد نعیم

Mufti Naeemکراچی، پاکستان میں کمزور عدالتی نظام کے باعث حصول انصاف میں عام آدمی کو شدید دشواریوں کا سامنا ہے جن کے باعث جرائم اور مجرمانہ ذہنیت کے افراد کو پنپنے کا موقع ملتا ہے۔ جب تک ہم تیز رفتار نظام عدل و انصاف کی سمت نہیں آئیں گے معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ ممکن نہیں۔ تربیت اولاد میں والدین کی کوتاہیاں تمام خرابیوں کی جڑ ہے۔ ان خیالات کا اظہار ممتاز عالم دین انٹرنیشنل بنوریہ اسلامک یونیورسٹی کے چانسلر مفتی محمد نعیم نے گذشتہ روز بزم کرن Society for Prevention of Waywardness اور ڈیفنس ریذیڈنٹس سوسائٹی DRS کے زیرِ اہتمام Child Abuse پر سیمینار سے بحیثیت مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت بزنس کمیونٹی کے ممتاز رہنما ٹریڈ ڈولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان TDAP کے سی ای او ایس ایم منیر نے کی۔ DRS اور بزم کرن کے صدر ظفر اقبال سابق صوبائی وزیر مذہبی امور سردار یٰسین ملک ،کینیڈا سے تشریف لائے ہوئے معروف صحافی محمد اظہر علی خان ، مسز نشاط اظہر علی، ڈاکٹر عمران محمد ، مفتی نذیر احمد، کرنل (ر) اظہر علی خان، خالد العزیز و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ سوئٹزرلینڈ کے قونصل جنرل ایمل وائس، بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمشنر نورِ ہلال سیف الرحمٰن اور انڈونیشیا کے قونصل جنرل ہادی سنتوسو بھی تقریب میں موجود تھے۔ مفتی محمد نعیم نے مساجد کوآباد کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افراد کی خرابی کا ذمہ دار اداروں کو ٹھہرانا درست نہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے خلاف مہم جوئی کے بجائے انہیں سہولتیں فراہم کی جانی چاہئیں تاکہ ہمارے بچے دین کا علم سیکھنے کا عمل بلا تعطل جاری رکھ سکیں۔ صدر نشیں ایس ایم منیر نے کہا کہ معیشت کی ترقی امن سے مشروط ہوتی ہے اور معاشرے میں قصور جیسے اندوہناک واقعات رونما ہورہے ہوں تو ترقی کیسے ممکن ہے؟ انہوں نے حکومت کی کاوشوں پر شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے معاشی پالیسی کو سراہا جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ قبل ازیں ظفر اقبال نے خطبۂ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے مہمانانِ گرامی، بزم کرن اورDRS کا تعارف کرایا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کرونا وائرس کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح نہ ہوسکا, سعید غنی

کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ کوویڈ 19 کی وجہ سے 30 نئے اسکولوں کا افتتاح...

بچوں تیار ہوجاو، خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، سعید غنی

کراچی: وزیر تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ بچوں تیارہو جاو خوشیاں پھر سے آنے والی ہیں، ان کا کہنا تھا...

کراچی ائیرپورٹ کا ایک رن وے بند کر دیا گیا

کراچی ائیر پورٹ رن وے کے ایک حصے کو ترقیاتی کام کے لیے بند کر دیا گیا،سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے...

کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ تاریخی جلسہ ہوگا، انیس قائم خانی

کراچی: پاک سر زمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی نے کہا کہ کراچی میں 8 نومبر کو مصطفی کمال کا جلسہ...