Wednesday, October 21, 2020
Home Trending دہشت گردی کاتعلق مدارس سے جوڑنا سمجھ سے بالا ہے،مفتی محمدنعیم

دہشت گردی کاتعلق مدارس سے جوڑنا سمجھ سے بالا ہے،مفتی محمدنعیم

Muhammad-Naeemجامعہ بنوریہ عالمیہ کے مہتمم شیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس دہشت گردی کا مدارس سے تعلق جوڑنا سمجھ سے بالا تر ہے، مدارس دین کے قلعے اور وطن عزیز کی نظریاتی سرحدات کے محافظ ہیں ،اہل مدارس دہشت گردی کے خاتمے کےلے حکومت کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کرنے کےلئے تیار ہیںاور اس سے پہلے بھی تعاون کرتے رہے ہیں ،مدارس کی جسٹریشن سے کوئی اعتراض نہیں لیکن مداخلت نہ پہلے برداشت کی ہے اور نہ اب کریں گے، ٹاک شوز میںبیٹھ کر مدارس پر الزام لگانے والوں میں مدرس کے دورے کی دعوت دیتاہوں،فرد واحد یا کسی ایک ادارے کی وجہ سے تمام مدارس کو دہشت گردی کی صف میں کھڑا کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ ہفتہ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ مدارس و اہل مدارس نے ہمیشہ ملک وقوم اورملت سے مخلص ہوکربلاکسی مادی لالچ اورعہدے کے وطن عزیزکےلئے خدمات سرانجام دی ہیںاورپوری دنیا میں لوہا منوایا ہے جس طرح پاک فوج وطن عزیزکے جغرافیائی سرحدوںکی حفاظت کےلئے ہمہ وقت تیاراوردشمنوںسے نبردآزمارہتی ہے اسی طرح مدارس دینیہ اورعلماکرام مملکت خدادپاکستان کے نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں،مدارس دینہ سے ملک سے مخلص این جی از کا کردار ادا کررہے ہیں جہاں طلبہ کودینی وعصری تعلیم،خوراک،میڈیکل سمیت تمام سہولیات مفت فراہم کی جاتی ہے ،اہل مدارس نے ماضی میں بھی ملک ولت کےلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کردار اداکیاہے اور آئندہ بھی کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوںنے مزیدکہاکہ مدارس کے ساتھ ہر دور میں حکومتوں نے سوتیلا سلوک کیانائن الیون کے بعدمدارس کےخلاف دہشت گردی کا پروپیگنڈہ کیا گیا اور آج بھی مدارس کےخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے وہی چہرے ہیںجوصرف وصرف اہل مغرب کی خوشنودی میں اندھی تقلیدکرکے مدارس ،اسلام وشعائراسلام کےخلاف زبان درازی کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں، انہوںنے کہاکہ ٹاک شوز اور مختلف فورمز میں مدارس پر بے بنیاد الزام لگانے والے مدارس کے نظام تعلیم اور طریقہ تعلیم سے بے خبر ہیں میں انہیں دعوت دیتاہوں کہ وہ مدارس کا دورہ کریں ۔مفتی محمدنعیم نے کہاکہ سانحہ پشاورپرملک کے دیگرطبقات کی طرح مذہبی طبقہ بھی انتہائی صدمے کاشکارہے اور المناک سانحے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردوں کی بدترین کاروائی نے پوری قوم کو غم میں ڈبودیاہے ،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ہم صرف اس واقعے کی ہی نہیں بلکہ دیگر تمام واقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں کو درندگی اور سفاکیت کا نشانہ بنانے والوں کو خارج از اسلام سمجھتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ سانحہ پشاورکو بنیادبناکر مدارس کےخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے اورمولاناعبدالعزیزکو بنیاد بناکرلال مسجدوجامعہ حفصہ کےخلاف سازشیںکرنے والی سیاسی ونام نہادمذہبی جماعتیں حالات سے فائدہ اٹھاکرقومی وحدت واتفاق کوسبوتاژکرناچاہتے ہیںجوکسی صورت ملک وقوم کے مفادمیں نہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...