Tuesday, December 1, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

نیو میمن مسجدمختصر ڈاکومینٹری

کراچی میں موجود بعض قدیم مساجد تاریخ کاحصہ بن چکی ہیں۔ ان ہی میں سے ایک ایم اے جناح روڈ پر واقع...

کراچی کی متعدد سڑکوں پر اسٹریٹ لائٹس درست کردی گئیں

بلدیہ عظمیٰ کراچی کا کہنا ہے کہ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شالوانی کی ہدایت پر کے ایم سی کے ورکس اینڈ سروسز ڈپارٹمنٹ...

گلبرک پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات ناکام

گلبرگ پولیس کی کاروائی، اسٹریٹ کرائم کی واردات کو ناکام بنادیا، کاروائی میں 4 اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، ملزمان سے چھینی ہوئی نقد رقم، موٹر...

گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی

لانڈھی دادو بالی کے قریب گھر میں اتفاقیہ گولی لگنے سے ایک شخص زخمی، زخمی شخص کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں اس...

غلبہ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ناکام رہیں گے، مفتی یوسف طیبی

yousaf taibiکراچی،         جماعة الدعوة کے تحت سیرت النبی کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ غلبہ اسلام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ہمیشہ ناکام رہیں گے۔ امریکا و بھارت مشرکین مکہ کی راہ پر چلتے ہوئے اپنے مشن میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔ بھارت کی سرحدی خلاف ورزیاں کھلی دہشت گردی ہے۔ تعلیمات نبوی کے احیا سے ہی اندرونی و بیرونی خطرات کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی یوسف طیبی، مدیر تعلیم یحییٰ بھٹی، جماعة الدعوة کراچی کے رہنما حافظ کلیم اللہ اور حافظ محمد امجد نے ملیر کھوکھراپار اور عثمان آباد میں سیرت کانفرنسز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنسز میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مفتی یوسف طیبی نے کہا کہ سیرت النبی کا ہر پہلو ہر دور میں قابلِ عمل رہا ہے۔ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے، تمام انبیاءنے کفر و شرک کے خاتمے اور توحید الٰہی کے پرچار کے لیے جدوجہد کی ہے۔ دنیامیں امن، اسلام کے سنہری اصولوں کو اختیار کرنے سے ہی آسکتا ہے۔ موجودہ دور میں سیاسی، معاشی و معاشرتی نظاموں کے لیے مغرب کی بجائے سیرت نبوی سے رجوع کرنے کی ضرورت ہے۔

شیخ یحییٰ بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حب النبی کا تقاضا یہی ہے کہ ہم رسول اللہﷺ کے طریقے کو اختیار کر کے دنیا میں ظلم و شرک کا خاتمہ کریں۔ جب انبیاءکے راستے کو ترک کر دیا جائے اور اپنے خود ساختہ اصولوں کی پیروی اختیار کی جائے تو نتیجتاً دنیا میں فتنہ و فساد برپا ہو گا۔ حب رسول کے نام پر اپنے خود ساختہ طریقوں کو اختیار کرنا سراسر گمراہی ہے۔

حافظ کلیم اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں نے جب سیرت رسول سے رہنمائی لینا ترک کر دی تو مسلم معاشروں میں قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کے لیے راہیں ہموار ہوئیں۔ فتنہ تکفیر اور ذلالت و گمراہی کے خاتمے کے لیے قرآن و سنت کی تعلیمات پر تمسک اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔ حافظ محمد امجد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام اور حکمران اگر رسول اللہﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو جائیں تو دہشت گردی اور ظلم و تشدد کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ موجودہ دور میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کے لیے تعلیمات نبوی سے رہنمائی لینا ناگزیر ہو چکا ہے۔

Open chat