Wednesday, October 28, 2020
Home خاص خبریں مذہبی و سیاسی جماعتیں مغربی اقوام کا دہرا معیار عالم اسلام کے لئے ناقابل قبول ہے،...

مغربی اقوام کا دہرا معیار عالم اسلام کے لئے ناقابل قبول ہے، مفتی یوسف طیبی

 yousaf taibiجامعہ الدراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی محمد یوسف طیبی نے کہا ہے کہ مغرب آزادی اظہار کے نام پر نبی مکرمﷺ کی حرمت کو پامال کر رہا ہے۔ مغربی اقوام کا دہرا معیار عالم اسلام کے لیے ناقابل قبول ہے۔ محدثین اور آئمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ توہین رسالت کی سزا موت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز تقویٰ گلشن اقبال میں جمعہ کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر نماز جمعہ کے لیے آئے ہوئے لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مفتی یوسف طیبی نے کہا کہ گستاخ رسول اپنے حالیہ اقدام سے بڑی دہشت گردی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آزادی اظہار رائے کے نام پر میڈیا کے مذہب کے خلاف غلط استعمال کو بھی دہشت گردی قرار دیا جائے۔ عالمی سطح پر توہین رسالت کی سزا مقرر کروانے کے لیے پاکستان اپناکردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میانہ روی کا درس دیتا ہے۔ فتنوں کے خاتمے کے لیے عوام اور حکمرانوں کو انتہائی احتیاط سے قدم رکھنا ہوگا۔ فرقہ وارانہ و لسانی جھگڑیں انسانوں کو تباہی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔ مظلوم مسلمانوں کے درد کو اپنا درد سمجھنے سے ہی خدمت انسانیت کا جذبہ پروان چڑھے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...