Friday, October 30, 2020
Home Trending کراچی میں حکمران امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہے ،...

کراچی میں حکمران امن قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہے ، مفتی محمد نعیم

Muhammad-Naeemکراچی            جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کراچی میں جاری دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف شہرقائد میں آپریشن کا کوئی فائد ہ نہیں ہوا حکومت امن قائم کرنے میں بری طرح سے ناکام ہوچکی ہے ،قتل وغارتگری کا جاری سلسلہ حکمرانوں کی بدترین نااہلی ہے ،مذہبی طبقے کے افراد کی ٹارگٹ کلنگ شہر قائد میں فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے کی کوششیں کی جارہی ہے حکمران عوامی مسائل کو نظر انداز کرکے عوام کودھرنوں اور مارچوں پر مجبور کرتے ہیںجس کاخمیازہ پوری قوم کو بگھتنا پڑھتاہے،

 

 

انہوںنے کہاکہ دہشتگردیومیہ 5سے 10افراد کاقتل کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوجاتے ہیں ایسا لگتاہے کہ شہر میں دہشت گردوں کا قانون چلتاہو جب چاہیں دہشت گردی کسی کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں اور حکومت تماشائی کا رول ادا کرتی ہے ، انہوںنے کہاکہ حکومت بری طرح دہشت گردی پر قابو پانے میں ناکام ہوچکی ہے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے اعلان کے بعد قوم کو امیدیں وابستہ ہوگئی تھی کہ امن قائم ہوجائےگامگرجاری آپریشن کے نتائج صفر اور دہشت گردی کے واقعات بدستور جاری ہیں بلکہ واقعات میں کمی کے بجائے اضافہ ہورہاہے،حالیہ ٹارگٹ کلنگ کے اضافے سے لگتاہے کہ شہر قائد آپریشن کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ انہوںنے کہاکہ شہر قائد پاکستان کا سب سے بڑا معاشی حب ہے اس میں دہشت گردی کے واقعات پوری قوم کےلئے المیہ ہیں ایک طرف اسلام آباد میں دھرنوں اور مارچوں کا تماشہ پوری قوم کے لیے درد سر بنا ہوا ہے اور ملکی معیشت کو نقصان پہنچ رہاہے تو دوسری جانب شہرقائد میں ٹارگٹ کلنگ کے بڑھتے ہوئے واقعات سے عوام پرپریشان حال ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...

تعلیمی ادارے کورونا کے پھیلاؤ کا باعث نہیں بن رہے: اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کورونا...

کرونا کے بڑھتے کیسز، سندھ کے محکمہ داخلہ نے نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے کرونا ایس او پیز سے متعلق نئی گائیڈ لائنز جاری کردیں۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی...

کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی

کراچی: محکمہ داخلہ سندھ نے 12 ربیع الاول کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پاپندی...