Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت مرغی، سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

مرغی، سبزیوں اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ

broilerکراچی میں عید الاضحیٰ قریب آتے ہی منافع خوروں نے اپنی چھریاں تیز کر لیں۔ مرغی کے گوشت، سبزیاں، مصالحے اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا۔ضلعی انتظامیہ ایک بار پھر شہر بھر میں پرائس لسٹ کے نفاذ میں ناکام ہو گئی۔ عید قربان کے موقع پر دکانداروں نے سبزیوں، مصالحہ جات اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا۔ مصالحوں میں کالی مرچ تین سو روپے اضافے کے بعد گیارہ سو روپے فی کلو ہوگئی۔ زیرہ پچاس روپے اضافے سے تین سو روپے کلو ہوگیا جبکہ پچاس گرام الائچی چالیس روپے اضافے کے بعد ایک سو پچاس روپے ہوگئی۔مرغی فروشوں نے بھی عوام کی جیبیں کاٹنا شروع کر دیں۔

پولٹری ایسوسی ایشن کے مطابق زندہ مرغی کی ریٹیل قیمت پندرہ روپے بڑھا کر ایک سو چالیس روپے فی کلوکر دی گئی جبکہ مرغی کے گوشت کی قیمت پچاس روپے بڑھ کر دو سو چالیس روپے فی کلو ہوگئی۔ سبزی فروشوں نے بھی عید سے قبل عیدی سمیٹنا شروع کر دی۔ پیاز دس روپے فی کلو اضافہ کے بعد پینتالیس روپے میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ ٹماٹر بیس روپے مہنگا ہونے کے بعد ایک سو روپے فی کلو ہوگیا۔ ہری مرچوں کی قیمت چالیس روپے اضافے کے بعد ایک سو بیس روپے فی کلو ہوگئ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...