Wednesday, November 25, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

عذرا پیچوہونے مساجد بند کرنے کی تجویز دیدی

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے مساجد بند کرنے کی تجویز دے دی،سندھ بھر میں کورونا کے بڑھتے...

طارق روڈپر شاپنگ مال،لیاقت آباد انڈرگرائونڈ مارکیٹ سیل

6 بجے کاروبار بند نہ کرنے پر انتظامیہ حرکت میں آگئی، طارق روڈ پر واقع شاپنگ مال اور...

ناردرن بائی پاس کے اطراف باڑ لگانے کی تجویز

اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل نے ناردرن بائی پاس کے دونوں اطراف باڑ لگانے کےلئے نیشنل ہائی وے اتھارٹی...

الطاف حسین نے مہاجر نوجوانوں کو تباہی کی دہلیز پر لاکھڑا کیا ہے، خالد حمید

MQM-Haqiqi320x180 کراچی، مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان ) کراچی کمیٹی کے ڈپٹی آرگنائزر خالد حمید نے کہاکہ الطاف حسین کی جھوٹی شہرت اور دبدبے کی حوس نے مہاجرنوجوانوں کو تباہی کی دہلیز پر لاکھڑا کیا ہے پڑھے لکھے نوجوانوں کو سو ، سو افراد کے قتل میں ملوث دیکھتے ہیں تو دل خون آنسو روتا ہے کہ کس حیوانیت سے ان معصوم نوجوانوں کا برین واش کیا گیا ہے جو اپنے ہی مہاجر بھائیوں کاقتل عام بلاخوفایک مفاد پرست لیڈر کے اشاروں پر کرتے چلے آرہے ہیں ،مہاجر شناخت جو ہمیشہ سے عزت و احترام اور اہمیت کی حامل رہی ہے اسے کس منظم منصوبہ بندی کے تحت دہشت گردی کی علامت بنانے کی کوششوں کو پروان چڑھایا گیا ہے ۔ چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر این ای ڈی یونیور سٹی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ الطاف حسین قوم کو جواب دیں کہ شہر کراچی میں خون خرابہ اور پڑھے لکھے نوجوانوں کے ہاتھوں میں قلم کے بجائے اسلحہ کس نے تھمایا ؟کس نے معصوم نوجوانوں کو خطرناک قاتل و دہشت گرد بنایا؟مہاجر قوم کے ورثے کو کس نے تباہ و برباد کیا؟چیئرمین آفاق احمد مہاجرنوجوانوں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کرتے رہے ہیں کہ ایک مفاد پرست قائد انھیں اپنے مذموم مقاصد کیلئے استعما ل کررہاہے جس کاخمیازہ پوری مہاجر قوم کو بھگتنا پڑرہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہاجر قومی موومنٹ کی جدوجہد کا مقصد مہاجر قوم کے حقوق کا حصول اور کراچی کے بھٹکے ہوئے نوجوانوں کو راہ راست اور بامقصد جدوجہد کا حصہ بنانا ہے لہذہ تمام نوجوان مہاجر پر چم تلے متحد ہوجائیں ۔ خالد حمید نے مزید کہاکہ مہاجرقوم کا ضبط اور صبر و تحمل رائیگا نہیں جائے گاخدا کی لاٹھی بے آواز ہے مہاجروں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنانے والے ظالم جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچیں گے۔

Open chat