Saturday, October 24, 2020
Home کھیل شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ، کلفٹن شاہین نے پیرا ٓباد گولڈن...

شہید ہارون فٹ بال ٹورنامنٹ ، کلفٹن شاہین نے پیرا ٓباد گولڈن کو شکست دیدی

footballمحمڈن اور ہزارہ محمڈن کے زیر اہتمام شاہ فیصل کالونی میں جاری آل کراچی شہید ہارون یادگاری فٹ بال ٹورنامنٹ میں کلفٹن شاہین نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت پیر آباد گولڈن کو 2-1سے زیر کرکے ٹورنامنٹ میں اپنی دوسری کامیابی حاصل کرلی کھیل کے دوران پہلے ہاف میں کلفٹن شاہین کومحمد صدام کے گول کی بدولت 1-0سے برتری حاصل تھی جبکہ دوسرے ہاف میں پیرآباد کے زاہد فضل نے خوبصورت گول اسکور کرکے اس پرتری کا خاتمہ کردیا لیکن اختتامی لمحات میں کلفٹن شاہین کے فرحان نے گینڈ کو جال میں ڈال کر ایک بار پھر مقابلہ 2-1کردیا جو کھیل کے اختتام تک جاری رہا ۔کھیل کے اختتام پر مہمان خصوصی کینٹ بازار ڈرگ روڈ کی معروف سماجی شخصیاتعبدالمجید سے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشل کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ فٹ بال اسیوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبید اللہ خان ،محمد پرویز قاسو ،اجمل خٹک،عبدالجبار راہی ،اسلم خٹک،حاجی محمد اقبال و دیگر موجود تھے ۔میچ میں ریفری کے فرائض عبدالکریم ،فرید خان اور پرویز نے جبکہ میچ کمشنر اقبال اور میڈیا کوارڈینٹر کے فرائض شیر افضل نے انجام دیئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

اسٹیل ٹائون میں پولیس کا قبضہ مافیا کے خلاف کارروائی 10 گرفتار

کراچی، پولیس اسٹیل ٹائون میں قبضہ مافیا کے خلاف کریک ڈائون،10 افراد گردفتار،، پولیس کے مطابق گرفتار کرئے گئے افراد غیر...

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کو کورونا ہوگیا

کراچی، ایڈیشنل آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی کورونا رپورٹ مثبت آگئی، پولیس زرائع کے مطابق غلام نبی میمن نے جمعہ...

ربیع الاول کے جلوس کو مکمل سیکورٹی دینگے، مراد علی شاہ

کراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ربیع الاول کے جلوس کی سیکورٹی کے حوالے سے اجلاس، علما کرام کی شرکت، مراد...

اسکول فیس رعایت, سندھ حکومت نے والدین پر بجلی گرادی

کراچی : سندھ حکومت نے طلبا کو فیس میں 20 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ واپس لےلیا اور کہا فیسوں میں کمی...