تحریک انصاف کا پہلے دن سے ہی اسٹیل مل کو بند کرنے کا ارادہ تھا، ان خیالات کا اظہار سابق گورنر سندھ و ن لیگی رہنما محمد زبیر نے نجی ٹی وی کےپروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا اسٹیل کے چار ہزار سے زائد ملازمین کو برطرف کرکے وفاقی حکومت نے من پسند 350 نئے ملازمین کو بھرتی کرلیا، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کے نتیجے میں ن لیگ کی حکومت بنے اور ہم تمام برطرف ملازمین کو بحال کرینگے