Monday, October 26, 2020
Home Trending محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ

محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ

IG-Police-Sindh_ghulam-haider-jamaliمحرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی، آئی جی سندھ ملک بھرکی طرح کراچی میں بھی محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ فوج کو اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں فوج فوری حرکت میں آجائے گی۔ محرم الحرام میں سندھ بھر کی سیکیورٹی کے حوالے سے آئی جی سندھ غلا حیدر جمالی کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں صوبے کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہوگی۔ آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ نو اور دس محرم کو بائیس ہزار پولیس اہلکار تعینات کیئے جائینگے۔آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام میں سیکیورٹی کو مزید سخت کرتے ہوئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ذمہ دار لگا دی گئی ہے کہ وہ اہم مقامات کی سوئپنگ اورسرچنگ بھی کرے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جلوسوں کے روٹس پراہم عمارتوں پر ماہر نشانہ باز بٹھائے جائیں گے۔محرم الحرام میں سیکیورٹی کے پیش نظر نو اور دس محرم کو کئی شہروں میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی لگانے اورموبائل فون سروس بند کرنے پربھی غور کیا جا رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف سے ملاقات

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی نیول چیف ایڈمرل امجد شاہ سے ملاقات، ملاقات میں ملک کی ترقی اور امن...

کراچی میں آج چپ تعزیے کے 2 جلوس،ٹریفک پلان جاری

کراچی میں آج 26 اکتوبر بروز پیر چپ تعزیے کے 2 جلوس برآمد ہو رہے ہیں, ٹریفک پولیس کی جانب سے متبادل...

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...