Monday, October 26, 2020
Home Trending محرم الحرام کے حوالے سے ایم کیو ایم کے ارکان قومی وصوبائی...

محرم الحرام کے حوالے سے ایم کیو ایم کے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کا اجلاس

mqm-flagکراچی، محرم الحرام کے موقع پر انتظامات کے حوالے سے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ارکان صوبائی و قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کی ان کے حلقہ انتخاب کی امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز سے ملاقات کرائی اس موقع پر امام بارگاہوں کے ٹرسٹیز کواراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رہنماﺅں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ محرم الحرام کے موقع پر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کا ثبوت دیں اور اپنے ارد گرد مشکوک عناصر پر کڑی نظر رکھیں اور ان کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن اور انتظامیہ فوری طورپر دیں ۔
جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے کل جمعرات کو علمائے کرام کا اجتماع بھی منعقد کیا گیا۔ یہ اجتماع 3:30بجے لال قلعہ گراﺅنڈ عزیز آباد میں ہوگا جس سے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین خصوصی خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...