Thursday, October 22, 2020
Home Trending محسن خان کا پی سی بی میں ذمہ داری سنبھالنے سے انکار

محسن خان کا پی سی بی میں ذمہ داری سنبھالنے سے انکار

Mohsin-Khan-PCB-Coachکراچی ، سابق قومی ہیڈ کوچ محسن خان نے نا پسندیدہ افراد کی موجودگی تک پی سی بی میں کوئی ذمہ داری سنبھالنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ چیئرمین شہریار خان کی جانب سے طلب کرنے پر وہ انکے مشکور ہیں کہ انکی بطور چیف سلیکٹر اور کوچ خدمات کو بورڈکے سربراہ نے بھی سراہا اور کرکٹ بورڈ میں کام کرنے کی پیشکش کی مگر اسوقت تک وہ پی سی بی میں کوئی عہدہ نہیں لیں گے جب تک مبینہ بدعنوان افراد کو باہر نہ کر دیا جائے۔ یادرہے کہ چندروزقبل شہریارخان نے کراچی کا دورہ کیا تھا اورکرکٹ کی بہتری کیلئے سابق سٹارزسے ملاقاتیں بھی کی تھیں۔جس میں انہوں نے محسن خان کوبورڈمیں اہم عہدے کی پیشکش کی تھی۔بعدازاں پی سی بی کی جانب سے سابق کوچ محسن خان کوبورڈمیں کوئی عہدہ دینے کے حوالے سے خبروں کی تردیدکردی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

صفدر کی گرفتاری، سندھ حکومت نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی

کراچی، سندھ حکومت نے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کی تحقیقات کرنے کے لئے سعید غنی کی سربراہی میں وزراء کی کمیٹی قائم...

آدھے گھنٹے میں فائرنگ سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

کراچی، آدھے گھنٹے میں ٹارگٹ کلنگ کے تین واقعات میں تین افراد جاں بحق، شہر میں خوف وہراس پھیل گیا، ٹارگٹ...

گلشن اقبال 13 ڈی میں سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق

کراچی، گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی میں ایک اور گیس سلنڈر دھماکہ ، ایک شخص جاں بحق ،ایک زخمی۔ ریسکیو...

مسکن دھماکہ، بینک انتظامیہ کےخلاف بھی مقدمہ

کراچی، مسکن چورنگی دھماکے کا دوسرا مقدمہ بینک انتظامیہ کےخلاف درج، مقدمے کے مدعی کے مطابق دھماکہ بینک انتظامیہ کی غفلت کے...