Tuesday, March 9, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

اسلام میں نسواں کے حقوق (افشین درانی)

طبقہ نسواں کا شمار ہمیشہ سے ہی معاشرے کے کمزور طبقوں میں ہوتا آرہا ہے۔ قبل اسلام لڑکی کی پیدائش پر باپ کے چہرے...

اسلام پہلا مذہب ہے جس نے تمام شعبوں میں خواتین کے حقوق میں اضافہ کیا، شاہد آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی جانب سے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ٹوئیٹر پر ایک پیغام شیئر کیا...

اسٹاک ایکسچینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی پھر مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام، کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی پھر مندی رہی، مندی کے باعث مارکیٹ کا اختتام...

لنک روڈ، میدان کے اندر سے دو لاشیں برآمد

لنک روڈ ایم ڈی ہاؤسنگ سوسائٹی میدان کے اندر سے 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں، ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ لاش بچے اور...

جماعۃ الدعوۃ،FIF کوتحویل میں لیاتوعدالت جائیںگے،یحیٰ مجاہد

jamat-ud-dawaکراچی جماعةالدعوة پاکستان کے ترجمان یحییٰ مجاہد نے حکومت کی طرف سے جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینسوں کواپنی تحویل میں لئے جانے کی خبروں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ کیا گیا تو عدالتوں میں جائیں گے اور بھرپور قانونی جنگ لڑیں گے۔پہلے بھارتی خوشنودی کیلئے حافظ محمد سعید کو نظربند کیا گیا اب رفاہی و فلاحی منصوبہ جات بند کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ لاہور ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے واضح فیصلے موجود ہیں کہ جماعةالدعوة کیخلاف کوئی الزام ثابت نہیں ہے اور اسے ملک میں دعوتی، رفاہی و فلاحی سرگرمیاں جاری رکھنے کی مکمل آزادی حاصل ہے لیکن اس کے باوجود حکومت کی طرف سے انڈیا کی خوشنودی کیلئے آئے دن ایسے اقدامات اٹھانے کا سلسلہ شروع کر دیا جاتا ہے۔ اس سے قبل بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمدکے بہانے جماعةالدعوة کے سربراہ پروفیسر حافظ محمد سعید کو نظربند کر دیا گیا تھا جس پر حال ہی میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلہ پر انہیں رہا کیا گیا ہے۔ یحییٰ مجاہد نے کہاکہ حکومت مودی سرکار کے ہاتھوں میں کھلونا بنی ہوئی ہے۔ انڈیا جب چاہتا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں پر دباؤ بڑھاتا ہے اور یہ شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے کبھی نظربندیوں اور کبھی ایمبولینس بوتھ اکھاڑکر ریلیف سرگرمیاں بند کرنے کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ کچھ اندازہ نہیں کہ حکومت مودی کی یاری میں محبان کشمیر کے خلاف کس حد تک خوفناک اقدامات کرنا چاہتی ہے۔گزشتہ برس سال 2017کشمیر کے نام کرنے پر حافظ محمد سعید کو نظربند کیا گیا اوراب 2018 کو کشمیر کے نام کرتے ہوئے ملک گیر تحریک کا اعلان کرنے پر جماعةالدعوة اور ایف آئی ایف کی ایمبولینسیں تحویل میںلینے کی باتیں کی جارہی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کی جانب سے جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کسی ادارے یا ایمبولینس سروس کوتحویل میں لینے کاکوئی غیر قانونی اقدام اٹھایا گیا تو اس پر خاموش نہیں رہیں گے بلکہ ماضی کی طرح اعلیٰ عدالتوں میں جائیں گے اورقانونی جنگ لڑی جائے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here