Wednesday, October 28, 2020
Home Trending سندھ پنجاب سرحدپر چیکنگ سخت کردی جائے،مکیش کمار چاؤلہ

سندھ پنجاب سرحدپر چیکنگ سخت کردی جائے،مکیش کمار چاؤلہ

mukesh-chawlaکراچی ، سندھ ،پنجاب سرحدی چیک پوسٹوں پر چیکنگ سخت کردی جائے،مکیش کمار چاؤلہ،تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے تمام ریجنل ڈائریکٹر کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کے سرحدی علاقوں میں چیکنگ میں اضافہ کریں اور ذاتی طور پر صورتحال کو مانیٹر کریں تاکہ پنجاب اور بلو چستان سے کسی قسم کی شراب یا منشیات صوبہ سندھ میں نہ لائی جاسکے ۔یہ بات آج انہوںنے اپنے دفتر میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی انہوں نے افسران کو خبردار کیا کہ اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی اور غفلت برتنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف سندھ آرڈیننس 2002کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریجنل ڈائریکٹر منشیات /شراب کی اسمگلنگ روکنے کے لئے خصوصی ٹیم تشکیل دیں اور تمام داخلی /خارجی راستوں پر چیکنگ سخت کریں اور اسمگلنگ میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا جائے ۔صوبائی وزیر برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و انسداد منشیات مکیش کمار چاؤلہ نے کہا کہ محکمہ ایکسائز سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کی سختی سے پابندی کر رہا ہے اور صوبے بھر میں شراب کی تمام دکانیں بند کردی گئی ہیں اور اس کی فروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی تیز کردی گئی ہے ۔اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈاکٹر منصو ر عباس رضوی اور ڈی جی ایکسائز شعیب احمد صدیقی نے بھی شرکت کی ۔
abdur rahman
Biographical Info

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...

رینجرز کا بلدیہ ٹائون میں فری میڈیکل کیمپ

کراچی، سندھ رینجرزکابلدیہ ٹاون میں فری میڈیکل کیمپ، میڈیکل اسپیشلسٹ، بچوں کےماہرڈاکٹرسمیت مختلف امراض کےڈاکٹرز نےمریضوں کاچیک اپ کیا ، کیمپ...