Monday, January 25, 2021
"]
- Advertisment -

مقبول ترین

ادارہ نورحق، سعید غنی کی سراج الحق سے ملاقات

وزیرتعلیم سندھ سعید غنی کی ادارہ نور حق آمد، امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات، ذرائع کے مطابق سعید غنی نے ملاقات میں...

سندھ حکومت کا شاپنگ مالز مالکان کےلئے بڑا فیصلہ

 سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، ہفتے بھر رات گئے تک تمام شاپنگ مالز کو کھلے رہنے کی اجازت، ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے...

مراد علی شاہ اور علی زیدی کے وزیراعظم کو خطوط

جمعہ کے روز کراچی انسفارمیشن پلان کے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر علی زیدی کے مابین ہونےوالی تلخ کلامی...

شہر بھر میں 24 گھنٹے کےلئے سی این جی اسٹیشن کھل گئے

آٹھ دن کی بندش کے بعد سی این جی اسٹیشن اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک کھلے رہیں...

فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں ایم کیوایم کے جوائنٹ انچارج سمیت 3کارکن قتل

Crimeشہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میںمتحدہ قومی موومنٹ کے بلوچستان کمیٹی کے جوائنٹ انچارج سمیت 3کارکنوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ فائرنگ کے دیگرواقعات میں3افراد زخمی ہوگئے ۔ رینجرز کے چھاپے کالعدم اور سیاسی جماعت کے کارکنوں سمیت 6ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق مومن آباد تھانے کی حدود اورنگی ٹاو¿ن سیکٹر نمبر 10فیض عام کالونی فرید کالونی روڈ پر نامعلوم افراد نے آلٹو کار نمبر AFB-509کو روک کر کار میں سوار 35سالہ اشرف خان اورکزئی ولد اظہار اور کزئی کو سر اور سینے میں 3گولیاں مار کر قتل کر دیا پولیس کے مطابق مقتول ایم کیو ایم بلوچستان کمیٹی کے(STC)کا جوائنٹ اور ایکسائز ڈیپاٹمنٹ میں جونیئر کلرک تھا جبکہ مقتول کی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی زخمی ہوا زخمی کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں واقعے کے وقت مقتول متحدہ کے مرکزی دفتر نائن زیرو جارہا تھا ۔4بچوں کا باپ بتایاجاتا ہے۔
گلبہار کے علاقے گولیمار ناظم آباد ایک نمبر پر نامعلوم نے 30سالہ محمد اشرف عرف لنگڑ ولد محمد انور اور 35سالہ عبدالرحمن عرف گڈوا ولد عبدالرزاق کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق مقتولین متحدہ گلبہار سیکٹر کے یونٹ 189کے کارکن اور آپس میں رشتہ دار تھے جبکہ گلبہار ڈیڑ نمبر رضویہ پیتل گلی کے رہائشی تھے اور اشرف عرف لنگڑا عمش ڈیکوریشن کا کاروبار کر اتا تھا ۔ دونوں واقعات کے بعد ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین عباسی شہید اسپتال پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے اراکین نے واقعے کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ وفاقی حکومت اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف ایم کیوایم کے کارکنوں کے قتل عام کا نوٹس لیں۔
پاپوش تھانے کی حدود ناظم آبادبلاک 5-Eمیں فائر نگ سے 25سالہ عبداللہ ولد یونس ، کلری تھانے کی حدود لیاری دریا آباد گلی نمبر 9میں فائرنگ سے 40سالہ اسلم ولد محمد عیسیٰ سندھی ،سائیٹ بی تھانے کی حدود شیر شاہ کے علاقے ڈالڈا گھی کمپنی کے قریب فائرنگ سے25سالہ نوید کان ولد نعیم خان زخمی ہوگئے ۔
دوسری جانب رینجرز نے بڑے پیمانے پر شہرمیں چھاپہ مار کارروائیاں کی جس میں رینجرز نے ناظم آباد ، کٹی پہاڑی ، لائینز ایریا ، کھارادر ، سیفی لائن ، اولڈ مظفر آباد کالونی ، گلشن اقبال ، میانوالی اور اسلامیہ کالونی سے کلعدم تنظیموں اور سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا حراست میں لیے گئے افراد کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا تمام افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

Open chat