Wednesday, October 21, 2020
Home Trending جامعہ کراچی کے ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل پر مختلف شخصیات کی...

جامعہ کراچی کے ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل پر مختلف شخصیات کی مذمت

ishrat--ul--ebad-khanجامعہ کراچی کے ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل پر مختلف شخصیات کی جانب سے مذمت کی گئی ہے۔ گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے اور اس واقعہ پر مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹرشکیل اوج ملک وقوم کا سرمایہ تھے۔ سربراہ اہلسنت ولجماعت مولانا احمدلدھیانوی نے مذمت کرتے ہوئے کہا ڈاکٹر شکیل اوج کا قتل انتہائی افسوسناک ہے، اللہ رب العزت ان کے درجات کو بلند فرمائیں اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائیں۔

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی جانب سے ڈاکٹر شکیل اوج کے قتل کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے، الطاف حسین نے کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شکیل اوج ملک و قوم کا سرمایہ اوراتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، ملک دشمن عناصر ڈاکٹر شکیل اوج جیسی عظیم شخصیت کو قتل کرکے اپنے ایجنڈے کو تقویت دینا چاہتے ہیں۔

قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجدعلی نقوی کی جانب سے پروفیسر شکیل اوج کے قتل کی سخت الفاط میں مذمت کی گئی ہے،ان کا کہنا ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے میں اساتذہ در نایاب کی حیثیت رکھتے ہیں جو شروع دن سے طلبہ کی ذہنی وفکر تربیت کرکے معاشرے سے تشدد کو ترک کرنے کا درج دیتے ہیں، ڈاکٹر شکیل اوج کی شکل میں ہم نے ایک عظیم سرمایہ کھودیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...