Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ملک میں عبوری حکومت آنے کا امکان ہے، پرویز مشرف

ملک میں عبوری حکومت آنے کا امکان ہے، پرویز مشرف

 Pervez Musrrafپاکستان کے سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف نے کہا ہے کہ دھرنوں کے باعث ملک میں ایسی عبوری حکومت آسکتی ہے جو پاک فوج کی حمایت کے ساتھ تبدیلی کے ایجنڈے پر کام کرے گی۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے سابق صدر کا کہنا تھا کہ دھرنے والے جو تبدیلی مانگ رہے ہیں اس سے ایک عبوری حکومت کے برسر اِقتدار آنے کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت تبدیلی کے لیے مکمل طور پر بااختیار ہوگی، اس حکومت کو ہر طرح کی فوجی اور عدالتی حمایت حاصل ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ وہ طاہرالقادری اور عمران خان کی ذاتی طور پر حمایت نہیں کرتے لیکن ان کی باتیں درست ہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ہر فرد چاہتا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کیا جائے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ ملک کا بچہ بچہ جانتا ہے کہ انتخابات میں بڑے پیمانے پردھاندلی ہوئی تھی۔

سابق صدر کا کہنا تھا کہ وفاق کا صوبوں پر کنٹرول ختم ہوتا جارہا ہے، جبکہ مرکز کو اب رائے ونڈ میں منتقل کردیا گیا ہے، موجودہ حالات کی وجہ سے ملک تیزی سے نیچے جارہا ہے اور یہ ایک نازک مرحلہ ہے۔ سابق صدر نے یہ بھی کہا کہ اگر صورتحال پر قابو نہ پایا گیا تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
خیال رہے کہ سابق فوجی حکمران کی جانب سے یہ بات ایسے وقت کی گئی ہے جب ایک جانب گزشتہ ایک ماہ سے بھی زائد عرصے سے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان اور عوامی تحریک کے چیف ڈاکٹر طاہر القادری ملک میں تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لیے اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنا دیے ہوئے ہیں۔

گزشتہ سال ہونے والے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف عمران خان نے رواں سال چودہ اگست کو لاہور سے اسلام آباد تک مارچ کیا تھا اور اپنے مطالبات کے تسلیم کیے جانے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

عمران خان کا اولین مطالبہ ہے کہ وزیراعظم نواز شریف اپنے عہدے سے مستعفی ہوں، کیونکہ جب تک وہ وزارتِ عظمیٰ کے عہدے پر موجود ہیں انتخابات میں دھاندلی کی آزادانہ تفتیش نہیں ہوسکتی ہے۔

دوسری طرف نظام کی تبدیلی اور انقلاب کا نعرہ لیے عوامی تحریک کے کارکنان بھی اپنے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کی سربراہی میں اسلام آباد میں دھرنا دیا ہوا ہے۔

ڈاکٹر طاہر القادری کا ایک مطالبہ یہ بھی ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاو¿ن کے ذمہ داروں کو سزائیں دی جائیں اور نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف پر قتل کا مقدمہ چلایا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

پشاور دھماکے کی شدید مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہیں، حلیم عادل شیخ

پشاور دھماکے پر پی ٹی آئی مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ کی مزمت و قیمتی جانوں کے نقصان پر اظہار افسوس, ان...

سی ایس ایس امتحان، کراچی کے شہریوں کے لیے بڑی خوش خبری

کراچی: ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار علی شالوانی نے فریئر ہال میں سی ایس ایس کارنر کا افتتاح کر دیا، ان کا کہنا تھا...

کراچی چڑیا گھر اور برگد کا درخت

برگد کا درخت متعدد خصوصیات کا حامل سمجھا جاتا ہے۔اس کی ایک خاص بات یہ ہے کہ...

کراچی کی تاریخی لی مارکیٹ

لی مارکیٹ اہل کراچی کے لیے جانا پہچانا نام ہے۔یہ شہر کی قدیم آبادی لیاری کے قریب واقع ہے۔انگریز دور میں...