Sunday, October 25, 2020
Home Trending پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں،کرپٹ ٹولے کی پارٹی ہے، ممتاز بھٹو

پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں،کرپٹ ٹولے کی پارٹی ہے، ممتاز بھٹو

 Mumtaz-Bhuttoمسلم لیگ ن کے رہنما سردار ممتاز علی بھٹو نے کہا ہے کہ الطاف حسین کی جانب سے سندھ کو تقسیم کرنے اور انتظامی یونٹ بنانے کی باتیں اردو آبادی سے بھی غداری کے برابر ہے۔ الطاف حسین کی باتیں عام جملوں کے سوائے کسی قسم کی اہمیت اور حیثیت نہیں رکھتی۔ سندھ پہلے بھی ایک تھا اور اب بھی ایک ہی رہے گا۔ سندھ کو تقسیم کرنے کی سازشوں کو سندھ کے غیرتمند عوام ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ملیر پریس کلب کے دورے کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ن لیگ میں جن امیدوں پر شمولیت اختیار کی تھی ان امیدوں پر نواز شریف پورا نہیں اتریں ہیں اور سندھ کے اندر ن لیگ کا وجود آہستہ آہستہ ختم ہوتا جا رہا ہے کیونکہ نواز شریف نے الیکشن کے بعد سندھ کے کارکنان کو اکیلا چھوڑ کر پورے صوبے کو پیپلز پارٹی کے حوالے کردیا اور ن لیگ کے کارکنان آج بھی پیپلز پارٹی کی انتقامی کاروائیوں کا نشانہ بن رہے ہیں۔

میری تحریک انصاف میں شمولیت کی باتوں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے میں تحریک انصاف میں نہیں جا رہا بلکہ اپنے سینیئر ساتھیوں سے رابطے کرکے مشورے کے بعد مستقبل کا فیصلہ کرونگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھٹو کی پارٹی نہیں بلکہ زرداری کے کرپٹ ٹولے کی پارٹی بن گئی ہے، جس نے پورے ملک بلخصوص سندھ کو تباہی کی طرف دھکیل دیا ہے اور پورا صوبہ کرپشن کی نظر ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک سندھ میں پیپلز پارٹی ہوگی تب تک سندھ کبھی بھی ترقی نہیں کرے گا ۔ اس لیئے سندھی عوام کو غلامی سے نجات حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرنی پڑے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...