Saturday, October 31, 2020
Home Trending مدارس کیخلاف اقدامات کے بجائے عصری اداروں کا قبلہ درست کیاجائے، مفتی...

مدارس کیخلاف اقدامات کے بجائے عصری اداروں کا قبلہ درست کیاجائے، مفتی محمد نعیم

Muhammad-Naeem کراچی، جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے اردوینورسٹی میں طلبہ تنظیموں کے تصادم پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عصری تعلیمی اداروں میں طلبہ تنظیموں کا تصادم روزکا معمول بن چکاہے، جس کے برے اثرات سے معاشرے میں تشدد کا رجحان بڑھ رہاہے ، تعلیم کو سیاست کی بھینٹ چڑھا یا جارہا جبکہ مدارس پرامن طریقے سے تعلیم کو عام کررہے ہیں ان کے خلاف بلاوجہ پروپیگنڈے کیے جارہے ہیں حکومت مدارس کے خلاف کاروائیوں کے بجائے عصری اداروں کا قبلہ درست کرے۔ منگل کو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمدنعیم نے کہاکہ حکومت مدارس کو درست کرنے کے بجائے عصری تعلیمی اداروں کا قبلہ درست کرے جہاں مختلف نظام ہائے تعلیم رائج ہونے کی وجہ سے معاشرے میں یکسانیت کا فقدان ہے، جو معاشرے میں طبقاتی تقسیم کا باعث بن رہے ہیں تو دوسری جانب آئے روز طلبہ تنظمیوں میں تصادم کے واقعات بڑھ رہے ہیں ، یاپھر بھاری بھرکم فیسوں کے ذریعے سے غریب سے حصول علم کا بنیادی حق چھینا جارہاہے ۔ انہوں نے کہاکہ بیرونی ایجنڈے پر کاربند حکومت کو صرف دینی مدارس میں خامیاں نظر آتی ہیں جو سیاسی اور طبقاتی تقسیم سے عاری ہوکر بغیر کسی فیس کے تعلیم کو عام کرنے میں مصروف ہیں۔ علاوہ ازیں مفتی محمد نعیم نے کہاکہ ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے نہیں دیں گے اسمبلیوں میں قرآن وحدیث سے متصادم بل لائے جارہے ہیں ،گزشتہ روز پنجاب اسمبلی نے عائلی قوانین کے حوالے سے جو بل پیش کیا وہ سراسر قرآن وسنت کے منافی ہے،ہم سمجھتے ہیں کہ یہ تمام ترکوششیں ملک کو سیکولر اسٹیٹ بنانے کےلئے کی جارہی ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام مذہبی طبقے کو مسلکی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہوگااور فروعی اور مسلکی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد کے ذریعے سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ ان حکمرانوں سے کیا توقع کی جاسکتی ہے جو بیرونی جی حضوری پر پوری قوم کی خواہشات کا خون کررہے ہیں ، اقتدار کو حصول دولت عیش وعشرت کا ذریعہ بنا دیاہے، سینیٹ کے ووٹوں کی فروخت اور بولیاں جمہوریت کی حقیقت حکمرانوں کی نااہلی کا منہ بولتاثبوت ہے، جب حکمران ہی پیسے اور رشوت کے زور پر عہدہ حاصل کررہے ہوں تو پھر اس قوم کا خدا حافظ ہے، انہوںنے کہاکہ مدارس کو ملک میں دہشت گردی کے ذمہدار ٹہرا کرپابندیاں صرف مذہبی طبقے پر مسلط کی جارہی ہیں،ایسے میں اگر علماءکرام اور مذہبی طبقہ متحد نہ ہوا تو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...