ہفتہ, مارچ 25, 2023
spot_imgspot_imgspot_img
Homeکراچیشہرقائد میں11 یوسیز پر بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی کا سندھ ہائیکورٹ سے...

شہرقائد میں11 یوسیز پر بلدیاتی انتخابات، جماعت اسلامی کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع

شہر قائد میں 11 بلدیاتی یونین کمیٹیوں میں انتخابات کروانے کے معاملے پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔

سندھ ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ نشستوں پر انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے بھی رجوع کیا تاہم ادرہ گریز کررہا ہے، شہر میں میئر شپ کیلئے فوری انتخابات کروائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو فوری 11 نشستوں پر انتخابات کرانے کا حکم دیا جائے، ادارے کو آئین کی پاسداری کرنی چاہئیے۔ ہائیکورٹ میں ہماری یہی کوشش ہے کہ ہمیں انصاف دیا جائے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی فراڈ کے زریعے اپنی اکثریت ثابت کرنا چاہتی ہے، جعلی آر او ،ڈی آر او سے دھاندلی کروائی جارہی ہے۔ پیپلز پارٹی کے جیالے مئیر کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، انکی کوشش ہے کہ یہاں الیکشن نا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

سب سے زیادہ مقبول

Scan the code