Wednesday, October 21, 2020
Home خاص خبریں شہری حکومت لوکل باڈیز اور تنخواہ کے اکاؤنٹس فعال رہیں گے،وزیراعلیٰ

لوکل باڈیز اور تنخواہ کے اکاؤنٹس فعال رہیں گے،وزیراعلیٰ

murad ali shahکراچی سندھ حکومت نے تمام لوکل باڈیز بشمول وہ جو ابھی نئی تشکیل پائی ہیں کے مالی وسائل کی اسرنوتقسیم تک ان کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے،مگر لوکل باڈیز اور تنخواہ کے اکاؤنٹس فعال رہیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ لوکل باڈیز کے اکاؤنٹس کو منجمد کرنے کا مقصد لوکل باڈیز کے مابین مالی وسائل کی اسرنو تقسیم کرنا ہے،چندنئی لوکل باڈیز پرانی لوکل باڈیز سے تشکیل پائی ہیں، لہذا اس کے مطابق فنڈز کی تقسیم کی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ نئی لوکل باڈیز کیلئے فنڈز مختص نہیں کئے گئے ہیں اور انکا حصہ بھی پرانی لوکل باڈیز کو جا رہا تھا۔لہذا فنڈز کی اسرنو تقسیم کا عمل شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تنخواہوں کے فنڈز منجمد نہیں کئے گئے ہیں اور ملازمین حسب معمول اپنی تنخواہیں نکال سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ نئی اور پرانی لوکل باڈیز کے مابین فنڈز کی اسرنو تقسیم کا کام نومبر کے پہلے ہفتے تک مکمل ہوجائیگا اور اس کے بعد اکاؤنٹس غیر منجمد کردیئے جائیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

شیریں جناح کالونی دھماکے میں ایک کلو بارود استعمال ہوا

کراچی، شیریں جناح کالونی بم دھماکے کے حوالے سے سی تی ڈی انچارج راجہ عمرخطاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...

سندھ پولیس اچھا کرے یا برا، صوبائی حکومت ذمہ دار ہے، گورنر

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پولیس افسران کی چھٹیوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سندھ پولیس اچھا کرے یا...

بچوں سے زیادتی، زیڈ ٹی کا ہدایت کارعظیم احمد سے معاہدہ

کراچی ، سائن انٹر ٹیمنٹ اور زیڈ ۔ٹی (کامران شریف)کا اپنی نئی ڈرامہ سیریلز ،سٹ کام ، ٹیلی فلمز کے لےے ڈرامہ...

سندھ حکومت کا پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ

کراچی، سندھ حکومت نے پولیس افسران کی چھٹیاں منظور نہ کرنے کا فیصلہ، صوبائی حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی...