Tuesday, October 27, 2020
Home Trending ڈاکٹرعاصم جلد بری ہوجائیں گے،وزیراعلیٰ پُراُمید

ڈاکٹرعاصم جلد بری ہوجائیں گے،وزیراعلیٰ پُراُمید

murad-ali-shah-aکراچی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر عاصم حسین جلد بری ہوجائیں گے۔کراچی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ ‘عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو ایک مقدمے میں بری کردیا ہے، اب ان کے خلاف نیب کے 2 مزید مقدمات ہیں، جن کے لیے درخواست دائر کردی گئی ہے اور امید ہے کہ عدلیہ انصاف کرکے ابھی تو ان کی ضمانت منظور کرے گی اور پھر انہیں باعزت بری بھی کردے گی اور یہ ثابت کرے گی کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق وزیر کے خلاف جھوٹے الزامات لگائے گئے تھے۔مراد علی شاہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ڈاکٹر عاصم حسین سمیت 4 ملزمان کی ضمانت منظور کی تھی۔تاہم مراد علی شاہ کے بیان کے بعد اس حوالے سے کنفیوژن پیدا ہوگئی ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی گذشتہ روز ایک مقدمے میں ضمانت منظور کی گئی تھی، انھیں بری نہیں کیا گیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن اقبال ، خطرناک ڈکیت پولیس کے ہتھے چڑھ گیا

کراچی، گلشن اقبال پولیس کی بڑی کارروائی، درجنوں وارداتوں میں مطلوب ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق ملزک صدیق پولیس کو اسٹریٹ، قتل...

ملازمت پیشہ خواتین کے مسائل، اور ان کا حل

تحریر: مریم صدیقی وہ تھکی ہاری شام کے 4 بجے آفس سے نکلی، 4:30 بجے گھر میں...

ولیکا آتشزدگی، واٹر بورڈ نے ایمرجنسی نافذ کردی

کراچی ،واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے سائٹ ٹاؤن ولیکا اسپتال کے قریب فیکٹری میں آتشزدگی کے بعد سخی ھسن ہائیڈرنٹس پر...

کراچی سمیت سندھ میں ٹڈی دل کے حملوں کا خطرہ

کراچی ،سندھ میں پھرفصلوں پرٹڈی دل کےحملےکاخدشہ محمکہ زراعت سندھ نےٹڈی دل کےحملےکانیاالرٹ جاری کردیا ۔ محکمہ زراعت کے حکام کا...