Wednesday, October 28, 2020
Home Trending وزیر اعلی سندھ ایک مرتبہ پھر دبئی کے لیے روانہ ہو گئے

وزیر اعلی سندھ ایک مرتبہ پھر دبئی کے لیے روانہ ہو گئے

syed-murad-ali-shahکراچی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ دبئی کے لیے روانہ ہو گئے ۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے جب بھی کوئی اہم فیصلہ کرنا ہوتا ہے وہ دبئی روانہ ہو جاتے ہیں، چار ماہ کے دوران وزیر اعلیٰ سندھ 7 مرتبہ دبئی یاترا کے لئے جاچکے ہیں ۔واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی قسمت کا فیصلہ بھی دبئی میں ہوا اور اب وہ اپنے ہر فیصلے کی منظوری کے لئے دبئی پہنچ جاتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق اگست میں حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک وہ سات بار دبئی جا چکے ہیں ۔ سندھ میں ایک مرتبہ پھر کابینہ میں توسیع کی خبریں گردش میں ہیں ۔ وزیراعلی سندھ نے 6 نئے معاونین خصوصی کے ناموں کو حتمی شکل دے دی ہے ، جس کی منظوری پیپلز پارٹی کی اعلی قیادت کرے گی ۔دوسری جانب ترجمان وزیراعلی سندھ کا کہنا ہے کہ مراد علی شاہ سندھ حکومت کی تین ماہ کی کارکردگی رپورٹ شریک چیرمین آصف زرداری کو پیش کرنے کے لئے دبئی گئے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹائون سے لاپتہ 8 سالہ عروہ بازیاب

کراچی، پیر کے روز سرجانی ٹائون سیکٹر ڈی فور میں گھر کے باہر سے لاپتہ ہونےوالی 8 سالہ عروہ فہیم بازیاب، پولیس...

بدھ اور جمعہ کو سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے

کراچی، سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بدھ اور جمعہ کو بند رہیں گے، ذرائع کے مطابق بدھ اور جمعہ کو...

لیاقت آباد، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر حملہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیم پر لیاقت آباد میں حملہ، ذرائع ایس بی سی اے کے مطابق لیاقت آباد...

گزری، نجی بینک میں آتشزدگی،فائر بریگیڈ کی گاڑیاں روانہ

کراچی، گذری میں نجی بینک میں آتشزدگی، کنٹونمنٹ بورڈ کی گاڑیاں آگ پر قابو پانے کےلئے روانہ، ذرائع کے مطابق بینک میں...