رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیراعلیٰ سےملاقات

murad ali shahکراچی آل کراچی رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے وفد کی وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی سے ملاقات رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیل سے آگاہ کیا گیا ،تفصیلات کے مطابق چیف منسٹر ہائوس کراچی میں آل کراچی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے وفد جس میں نارتھ ناظم آباد ایسوسی ایشن ،رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ایسوسی ایشن کے چیئر مین سید محمد عرفان عالم ،ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین کاشف صغیر ،تیسر ٹائون رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشن کے صدر فیصل شیخ ،DHAسٹی رئیلٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عقیل احمد ،گلشن اقبال ،گلستان جوہر اسکیم 33ایجنٹ ایسوسی ایشن کے صدر مستفیض الرحمن رفیق حسرت ،صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان کے سربراہی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی سے ملاقات کی ملاقات میں کراچی میں رئیل اسٹیٹ اور کنسٹرکشن کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو ہوئی اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیر بلدیات سعید غنی نے تمام مسائل انتہائی غور دلچسپی سے سنے اور تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی بھر پور یقین دہانی کرائیاس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیر بلدیات سعید غنی کو ہدایت کی کہ رئیلٹرز سے 18مارچ کو سندھ سیکریٹریٹ میں میں میٹنگ رکھی جائے جس میں DLM،KDA،DGسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ،کمشنر کراچی ،سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو ،سیکریٹری خزانہ سندھ ،MDواٹر اینڈ سیوریج بورڈ ،MDملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ،کو شریک ہونے کی ہدایت کی اور تمام کراچی کی ایسوسی ایشنز سے رئیل اسٹیٹ کے مسائل کی نشاندہی اور ان کے جامع حل کے لئے تجاویز طلب کی جائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top