سندھ کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائے، وزیراعلیٰ سندھ کا وزیراعظم سے درخواست

murad ali shah champکراچی، وفاقی وزیر پیٹرولیم و قدرتی گیس غلام سرور خان نے امید ظاہر کی کہ گیس کی فراہمی جلد بہتر ہوجائے گی۔کراچی ایئرپورٹ پروفاقی وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کاصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس کا بحران صرف کراچی تک محدود نہیں بلکہ طلب میں اضافے اور رسد میں کمی کے باعث یہ پورے ملک بھر میں پھیلا ہوا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے بتایا کہ حکومت بہت جلد کراچی سمیت سندھ کے دیگر علاقوں کے لیے ایک بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کرے گی۔شہر میں سوئی سدرن گیس کمپنی ایس ایس جی سی کے متعدد صارفین کی جانب سے موسمِ سرما کے آغاز کے ساتھ ہی گیس پریشر میں کمی یا گیس فراہم نہ کئے جانے کی شکایات کا سلسلہ جاری تھا جو گزشتہ کچھ دنوں سے سنگین ہوگیا ہے۔ایسے علاقے جہاں کبھی گیس کا مسئلہ درپیش نہیں ہوا وہاں بھی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کیا جارہا ہے۔ ایس ایس جی ترجمان کا کہناتھامعمول سے کم گیس میسر ہونے کے وجہ سے کمپنی کے گیس سسٹم میں پریشر میں کمی کا سامنا ہے ۔ صورتحال جلد بہتر ہوجائے گی کیوں کہ پائپ لائن میں محفوظ گیس کے حجم میں اضافہ ہوا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گیس کی کمی کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو جمعرات کی رات 10 بجے سے گیس کی فراہمی معطل کردی گئی تھی جو ہفتے کی صبح تک جاری ہے۔دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں گیس کے تعطل پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ملک میں قدرتی گیس کی پیداوار میں سب سے زیادہ حصہ فراہم کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گیس فراہمی میں تعطل سے نہ صرف گھریلو صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ اس سے صوبے کی معیشت کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ یہ آئین کی دفعہ 158 کی بھی خلاف ورزی ہے۔خیال رہے کہ آئین کی دفعہ 158 کے مطابق جس صوبے میں قدرتی گیس کا کوئی سرچشمہ واقع ہو، اسے اس سرچشمہ سے ضروریات پوری کرنے کے سلسلے میں ان پابندیوں اور ذمہ داریوں کے تابع، جو یومِ آغاز پر نافذ ہوں، پاکستان کے دیگر حصوں پر ترجیح دی جائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ سندھ میں گیس کی پیداوار 2700 سے 3 ہزار ملین مربع فٹ فی دن ایم ایم سی ایف ڈی ہے ۔جبکہ ایس ایس جی کی جانب سے صوبے کو 1200 ایم ایم سی ایف ڈی سے بھی کم گیس فراہم کی جارہی ہے۔انہوں نے وزیراعظم پاکستان سے درخواست کی کہ اس معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے متعلقہ وزارت کو سندھ کو بلا تعطل گیس کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کریں جیسا کہ آئین میں تفویض کیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top