Thursday, December 3, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

اسٹیل مل کی نجکاری سب سے بڑی ڈکیتی ہے، سعید غنی

وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ ہم کسی کو اسٹیل ملز کی زمین اور اس کے اثاثے ہتھیانے نہیں...

کھانوں پر پابندی، شادی ہالز ایسوسی ایشن کا مظاہرہ

شادی ہالز میں کھانوں پر پابندی کےخلاف آل پاکستان شادی ہالز ایسوسی ایشن کا پریس کلب کے باہر مظاہرہ، اس موقع پر رہنمائوں کا...

ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن

کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر کراچی ضلع وسطی کے مزید علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ، لاک ڈاؤن والے علاقوں میں...

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز

 پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، اسٹاک ایکسچینج میں 377 پوائنٹس کا اضافہ، 100 انڈیکس کی 337 پوائنٹس کے اضافے سے 42...

وزیراعلیٰ سندھ نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دےدی

murad-ali-shah-aکراچی،  وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے امن و امان کو برقرار رکھنے اور سیکورٹی سے متعلق  ڈی جی رینجرز سندھ کی سربراہی میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی قائم کردی۔

ترجمان وزیراعلیٰ ہاوس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں سیہون دھماکے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کو سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے تحقیقات سے آگاہ کیا۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیہون میں منصوبہ بندی كے ساتھ دھماکا کیا گیا جب کہ شاہ نورانی، شکارپور دھماکے کو ملا كے تحقیقات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی تشکیل دےدی۔ ڈی جی رینجرز کمیٹی کے سربراہ ہوں گے جب کہ کمیٹی میں پولیس اور حساس اداروں كے سینیر آفیسر شامل ہیں۔ کمیٹی امن و اماں، سیکیویرٹی اور الرٹس كے حوالے سے کام کریگی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے مزارات، مدارس، مندر اور عوامی مقامات کی سیکورٹی پر بھی رپورٹ لی۔

Open chat