کراچی ، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ چھٹی کے روز شہر کے دورے پر نکل پڑے ،افسران کی دوڑیں لگ گئی ،مراد علی شاہ نے شہر بھر میںجاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ترقیاتی کاموں کے دوران معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی اور حکام پر واضح کر دیا کہ ترقیاتی کاموں کے دوران معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور اگر اس میں کسی قسم کی کوئی کمی پائی گئی تو متعلقہ ٹھیکیدار اور کمپنی اس کی ذمہ دار اور جوابدہ ہوگی۔