وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت کابینہ کا اجلاس، صوبائی وزراء، مشیر، چیف سیکریٹری اور دیگر متعلقہ افسران شریک، اجلاس میں منٹس آف میٹنگ منظور کرنے کے بعد بارشوں کے متاثرین کی امداد کے ایجنڈہ پر تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں جام مدد علی و دیگر کے انتقال پر دعائے مغفرت کی گئی۔
اجلاس میں بارشوں سے متاثرین کو معاوضہ دینے پر غور کیا گیا، 149 جاں بحق افراد کو ایک لاکھ روپے معاوضہ دینے کی منظوری دی گئی، 103 لوگ زخمی ہوئے جن کو فی کس 25 ہزار روپے دیے جائیں گے، مکمل پکا اور کچا گھر تباہ ہونے والے خاندان کو 25000 ہزار روپے فی گھر اور متاثرین کیلئے 10 ہزار روپے دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
بڑے جانور کے مرنے کا 10 ہزار، چھوٹے جانور کا 5 ہزار روپے فی کس دیا جائے گا، یہ کل معاوضہ 4 بلین روپے سے زیادہ ہوگا، کابینہ نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ وہ بھی 4 بلین روپے دیں، اگر وفاق کی جانب سے 4 بلین روپے دیئے گئے تو معاوضہ دگنا ہوجائے گا۔