ڈھائی سالہ بچی سمندرمیں ڈبوکر قتل، سنگدل ماں  گرفتار،لاش برآمد

bodyfound00000000320x180کراچی کلفٹن میں سنگدل ماں نے اپنے ڈھائی سالہ معصوم بیٹی کو سمندر میں ڈبو کر قتل کردیا۔یہ بہیمانہ واقعہ ڈیفنس فیز 8 میں واقع فرحان شہید پارک کے قریب پیش آیا،ایس ایس پی جنوبی پیر محمد شاہ کے مطابق ساحل پولیس کو شہریوں نے اطلاع دی تھی کہ ایک خاتون نے اپنی کمسن بچی کو سمندر میں ڈبو دیا۔انہوں نے بتایا کہ پولیس نے شہریوں کی نشاندہی پر 28 سالہ ملزمہ شکیلہ زوجہ راشد شاہ کو گرفتار کرلیا اور ملزمہ کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ایس ایس پی جنوبی کے مطابق کمسن بچی انعم ولد راشد خان کی لاش عمار اپارٹمنٹ کے قریب دودریا پر سمندر سے مل گئی ہے جبکہ ملزمہ شکیلہ کو ریمانڈ کے لیے عدالت میں پیش کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top