آئی جی کے اختیارات میں کمی کی تردید کرتا ہوں،مرتضیٰ وہاب

murtaza wahab pppکراچی وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت پر الزامات لگانے والے شواہد سامنے لائیں،پولیس ایکٹ کو جدید دو ر کے تقا ضو ں کے مطا بق بنا یا جا ئے گا،آئی جی سندھ پو لیس ایکٹ کیلئے اپنی تجا ویز حکومت کو فرا ہم کریں،اس وقت سندھ میں 1961 پو لیس ایکٹ نا فذ ہے،آئی جی کے اختیا را ت میں کمی کی مکمل تر دید کرتا ہو ں۔ پو لیس قوا نین میں ترا میم کیلئے کا بینہ کمیٹی کے اجلا س کے بعد سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ پو لیس ایکٹ ڈرا فٹ کے لئے صو با ئی وزیر امتیا ز شیخ کی سر برا ہی میں سب کمیٹی بنا ئی گئی ہے،مجوزہ پو لیس ایکٹ کو آج کے تقا ضو ں سے ہم آہنگ کر نا ہے اور اس کے لئے پولیسنگ کیلئے نئے قا نو ن کا نفا ذ نا گزیر ہے، ہما ر ی تر جیح صو بے کے عوا م کو پو لیسنگ کا بہتر قا نو ن فرا ہم کر نا ہے ، پولیس اگر کام نہ کر ے تو شکایات کا ازالہ ہونا چاہیے۔ایک سوال کے جوا ب میں انہو ں نے کہا کہ آئی جی کے اختیا را ت میں کمی کی مکمل تر دید کرتا ہو ں تا ہم جو عوام کے مفا د میں ہو گا وہی قا نو ن اسمبلی سے منظو ر کرا یا جا ئے گا،اپو زیشن کو اس سلسلے میں ذمہ دا ر ی کا مظا ہرہ کر نا چا ہئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top