مرتضی وہاب کا صحافیوں پر حملے کی مذمت، انکوائری کی ہدایت

murtaza-wahabکراچی، وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر برائے اطلاعات مرتضی وہاب نے نجی ٹی وی چینل کے صحافیوں پر سندھ ہائیکورٹ کے احاطے میں سی ٹی ڈی کے اہلکاروں کے تشدد کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سے فون پر رابطہ کر کے معاملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی ہدایات دیں۔ صوبائی مشیر اطلاعات و قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ قانون سے کوئی مبرا نہیں ، پولیس اہلکار عوام کے خادم ہیں ، حاکم نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ واقع کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور تشدد میں ملوث اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی اور انصاف کے تمام تقاضے پور ے کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اظہار آزادی میں یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ میڈیا کو دبانے کی کوششوں کی خلاف بھرپور آواز اٹھائی ہے۔ اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top