سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے چوتھے کمشنر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا، ایونٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے گئے پہلے میچ میں بی بی سی نے آرام باغ کو دوسرے میچ میں کارساز ممباز نے عثمان کلب کو ہرادیا۔ قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ گیمز کے بعد وزیراعلی سندھ کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ سندھ میں باسکٹ بال کھیل کے فروغ کے لئے میں حکومت سندھ سے مدد کراونگا انہوں نے کہاکہ وزیراعلی سندھ کی دلی خواہش ہے کہ کراچی سمیت پورے صوبے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوں اور کھلاڑیوں کو ہر قسم کی کھیلنے کی سہولیات فراہم کرینگے ۔