عمران خان ذہنی طور پر ابھی تک گراونڈ میں ہیں، مرتضیٰ وہاب

murtaza-wahabکراچی، وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیراعظم ذہنی طور پر ابھی تک کرکٹ گراو¿نڈ میں براجمان ہیں۔ عمران خان کے اعصاب پر این آر او سوار ہوچکا ہے۔ پورا ملک مہنگائی سے تنگ ہے مگر وزیراعظم پر انتقام کی دھن سوار ہے۔ اپنےبیان میں انہوں نے کہا کہ صحافت کو دبانے کے حربے ان کے فاشسٹ ہونے کی نشانی ہے نجی ٹی وی چینلز کی بلاجواز جبری بندش پوری دنیا میں عمران نیازی کی نا اہل حکومت کے ساتھ ساتھ پاکستان کی بھی بدنامی کا باعث بن رہی ہے۔ پیمرا کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر تمام چینلز کو بحال کرے اور اگر کسی بھی چینل سے کوئی یا قا نو ن کے بر خلا ف کو ئی کا م ہو ا ہے تو کوتاہی سر زد ہو بھی گئی ہے اور اسکے خلاف قانونی طریقے سے کارروائی عمل میں لائے ۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سیاسی جوڑ توڑ سے آگے عمران خان کی نظر نہیں جارہی۔ تحریک انصاف نے سیاست کو دکانداری سمجھ لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top