پی ٹی آئی نے شعبہ طب کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا، مرتضی وہاب

murtaza wahabaکراچی ، وفاقی حکومت کی جانب سے ہسپتالوں پر سیلز ٹیکس کے نفاذ پر مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے صحت کے شعبہ کو بھی کمائی کا ذریعہ بنالیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے ہسپتالوں کو سیلز ٹیکس کا نوٹس دینا ظلم ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اب ہسپتال بھی سیلز ٹیکس کی زد میں آچکے ہیں۔ بجلی اور گیس کمپنیوں کو ہسپتالوں سے اسٹینڈرڈ سیلز ٹیکس وصولی کا حکم ملا ہے۔ ملک میں صحت کی سہولیات ویسے بھی دگر گوں ہیں اس پر سیلز ٹیکس کا نفاذ زیادتی کے مترادف ہے۔ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی نااہل حکومت نے ہر شعبہ کو تباہ کردیا ہے۔ جب ہسپتال بھی ٹیکس دیں گے تو صحت کی سہولیات عوام کی پہنچ سے دور ہوں گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے کبھی بھی عوامی خدمات کے شعبوں کو تنگ نہیں کیا۔ تحریک انصاف سیاسی انتقام اور استحصال کرنے میں حواس باختہ ہو چکی ہے۔لہذا حکومت ہوش کے ناخن لے اور ہسپتالوں سے سیلز ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ فوری واپس لے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top