میئر کراچی صرف اداکاری ہی کرسکتے ہیں، مرتضٰی وہاب

murtaza wahabaکراچی، مشیر اطلاعات بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت مسائل کے حل پر یقین رکھتی ہے۔جبکہ کراچی کے میئر صرف اداکاری کرسکتے ہیں۔ میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی کو روشنیوں کاشہر تمام اسٹیک ہولڈرز کی مدد سے بنایا گیا۔ کراچی کے حقوق کے دعویدار اور ٹھیکیدار اپنی سیاست پر نظرثانی کرے ۔ کراچی کو 650 ایم جی ڈی پانی کی درخواست 3 سال سے اسلام آبادمیں۔زیرالتواہے۔انہوں نے کہا کہ مسائل کاحل تلاش کیاجائےہڑتال اوراحتجاج سے کچھ ہوگا کراچی کے میئر صرف اداکاری کرسکتے ہیں کے ایم سی کےدو ارب روپے کے بجلی واجبات سندھ حکومت نے دیے ۔ میئرکراچی کے پاس گاڑیاں خرید نے کا اختیار ہے ان کی نیت کراچی کے مسائل کے حل کی نہیں۔ کراچی کے عوام کے حقوق پر سودےبازی کی جاتی ہے کراچی کے عوام سوال کریں کہ کب تک ان کے حقوق پر سود بازی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top