Tuesday, October 27, 2020
Home Trending شہر قائد میں عالمی مشاعرے کا انعقاد خوبصورت روایت بن چکا ہے

شہر قائد میں عالمی مشاعرے کا انعقاد خوبصورت روایت بن چکا ہے

aalmi mushaira sakinan e sheher e quaid21کراچی: شہر قائد میں ہر سال عالمی مشاعرے کا انعقاد اب ایک خوبصورت روایت کی شکل اختیار کرگیا ،اس بار منعقد ہونے والے مشاعرے میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے ممتاز شعرا شریک ہوئے۔ مشاعرے میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ دنیا بھر سے آئے شعرا نے اپنا خوبصورت کلام پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی ۔ محفلِ مشاعرہ کو چار چاند لگانے والوں میں ملک کے معروف شاعر امجد اسلام امجد ، عباس تابش ، انور شعور، ڈاکٹر قاسم پیرزادہ اور اردو زبان کے دیگر بڑے نام شامل تھے۔ پاکستان ہی نہیں دنیا بھر سے شریک نامور شعرا اپنے مخصوص لب و لہجے میں الفاظ کے موتی ، آواز کی ڈور میں یوں پروتے رہے کہ سننے والے جھومتے اور داد دیتے رہے ،بھارت سے آئے عالمی شہرہ آفاق شاعر طاہر فراز نے اپنے رومان بھرے اشعار سے محفل لوٹ لی ۔ شرکائے محفل نے اس کاوش کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے پروگرام نہ صرف اردو زبان سے لگائو رکھنے والوں کے ادبی ذوق کی تسکین کا سبب ہے بلکہ قومی زبان کی ترقی اور عملی نفاذ کے لیے اس طرح کے محفلیں باقاعدگی سے منعقد کی جانی چاہئیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گستاخانہ خاکے،سندھ اسمبلی میں مذمتی قرار داد جمع

کراچی، فرانس میں توہین رسالت پر مبنی گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کےخلاف جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے صوبائی...

اے وی ایل سی کی کارروائی، موٹرسائیکلیں چھننے والے گروہ کے 5 کارندے گرفتار

کراچی:اینٹی وائلنس لفٹنگ سیل (اے وی ایل سی) نے موٹرسائیکلیں چھیننے والے گروہ کے 5 ملزمان گرفتار کرلئے ، ذرائع اے وی...

گساخانہ خاکے، کراچی بار کی بدھ کو ہڑتال کا اعلان

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کامعاملہ کراچی بارایسوسی ایشن نے بروزبدھ عدالتوں میں ہڑتال کااعلان کردیا کل سٹی...

اختر کالونی، پسند کی شادی کرنےوالے نوجوان پر حملہ

کراچی، اختر کالونی میں پسند کی شادی کرنے نوجوان کا جرم بن گیا، نامعلوم افراد نے نور نامی نوجوان کو فائرنگ کرکے...