Sunday, October 25, 2020
Home Trending عالمی مشاعرہ آج ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف سخن ور...

عالمی مشاعرہ آج ہوگا، پاکستان سمیت دنیا بھر سے معروف سخن ور کراچی پہنچ گئے

aalmi mushaira sakinan e sheher e quaid1کراچی: ساکنان شہر قائد کے تحت 24 واں عالمی مشاعرہ آج کے ایچ اے گراؤنڈ بالمقابل سرسید یونیورسٹی گلشن اقبال میں ہوگا۔ مشاعرے میں بھارتی، جرمنی، کینیڈا، متحدہ عرب امارات، ایران اور دیگر ممالک سے اردو کے نامور شعرا شرکت کے لیے پہنچ گئے ہیں۔ ملک کے مختلف شہروں سے معروف شعرا و شاعرات بھی کراچی پہنچ چکی ہیں۔ مشاعرے کے مہمان خصوصی گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد ہوں گے۔ کراچی سمیت ملک بھر کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات مشاعرے میں شرکت کریں گی۔ مشاعرے کی سیکورٹی سمیت تمام اہم امور پر مشاعرہ کمیٹی نے مشاورت مکمل کر لی ہے۔ اردو کے ممتاز شاعر وسیم بریلوی نے کہا کہ ساکنان شہر قائد نے پاکستان اور بھارت کے شعرا کو اکٹھا کرنے کا جو بیڑہ اٹھا رکھا ہے یہ غیر معمولی ہے۔ مشاعرے میں پڑوسی ملک سے وسیم بریلوی، طاہر فراز، راحت اندوری اور طارق قمر شرکت کررہے ہیں۔ اکناف عالم سے افتخار عارف (ایران)، ذکیہ غزل (کینیڈا)، صبیحہ صبا (شارجہ)، ظہور السلام جاوید (دبئی)، شازیہ نورین (جرمنی)، عباس تابش (لاہور)، امجد اسلام امجد (لاہور)، اعتبار ساجد (لاہور)، باقی احمد پوری (لاہور)، انور مسعود(اسلام آباد)، اظہار الحق (اسلام آباد)، انعام الحق جاوید (اسلام آباد)، رحمان فارس (فیصل آباد)، نوید ہاشمی (کوئٹہ)، محسن چنگیزی (کوئٹہ)، پروفیسر عنایت علی خان (حیدر آباد) سے جبکہ کراچی سے شرکت کرنے والے شعرا میں سلیم کوثر، اعجاز رحمانی، پیرزادہ قاسم، انور شعور، لیاقت علی عاصم، حکیم ناصف، تاجدار عادل شریک ہوں گے۔ علاوہ ازیں گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ عالمی مشاعرے کو شایان شان بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے مکمل سرپرستی حاصل رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...