Monday, October 26, 2020
Home Trending مشرف نے سندھ ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں...

مشرف نے سندھ ہائیکورٹ کے نااہلی کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا

pervez-musharrafکراچی: سابق صدر پرویز مشرف نے نااہلی کے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے بیرسٹرفروغ نسیم نے عدالت میں درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 6 سے متعلق مقدمہ عدالت میں زیر سماعت ہے جب کہ آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت مجھے نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا لہذا سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 3 ماہ قبل آئین کو پامال کرنے، اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے اور ملک کی بدنامی کا باعث بننے پر پرویزمشرف کو نااہل قرار دیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

علی عمران کی گمشدگی، وزیراعظم کی ہدایت پر کمیٹی قائم

کراچی، وزیراعظم عمران خان نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے جوائنٹ فیکٹ...

قائد اعظم ٹرافی ، 24 اکتوبر سے شروع ہوگی

کراچی، 24 اکتوبر سے قائد اعظم ٹرافی کا میلہ سجے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق قائد اعظم ٹرافی کی...

سندھ حکومت علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کرے، فواد چوہدری

کراچی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جیو نیوز کے رپورٹر علی عمران کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات کےلئے سندھ...

جلد آٹا کی قیمت نیچے آجائیگی، کمشنر کراچی

کراچی، شہر کے انفرااسٹرکچر کی بہتری کے لئے بہت کام شروع ہوجائے گا، ان خیالات اظہار کمشنر کراچی سہیل راجپوت نے میڈیا...