Thursday, October 29, 2020
Home Trending نواز شریف ملک میں خوشحالی لائیں تو ساتھ دینے کو تیار ہوں،...

نواز شریف ملک میں خوشحالی لائیں تو ساتھ دینے کو تیار ہوں، پرویز مشرف

 pervez-musharrafکراچی، چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف ملک میں خوشحالی لائیں تو میں ان کا ساتھ دینے کو تیار ہوں، مجھے حکومت کی تبدیلی نظر آرہی ہے لیکن الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چوتھے یوم تاسیس پر پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان میں تبدیلی لانا ہوگی جس کی وجہ سے سیاسی جماعت بنائی، مجھے پتا تھا کہ میری جان کو پاکستان میں خطرات ہیں، میر ے واپس آنے کی کچھ وجوہات تھیں، ہمیں پاکستان کے سیاسی کلچر میں تبدیلی لانا ہوگی، میری سوچ ایک عام آدمی کی سوچ سے بہت الگ ہے، میں اب اپنی ذات سے بالاتر ہو کر قوم کے لیے سوچتا ہوں، مجھے یقین ہے کہ اس ملک میں ہرطرح کی صلاحیت ہے۔ پرویز مشرف نے کہا کہ میرے خلاف مقدمے چل رہے ہیں میں پھر بھی پاکستان آیا، مجھے پتا تھا کہ مجھے فرنٹ سے لیڈ کرنا ہوگا، واپس آنے پر احساس ہوا کہ سیکیورٹی خدشات اور خطرات بہت زیادہ ہیں، مجھ پر غداری کا کیس کیا گیا، میں نے ملک کےلئے جنگیں لڑیں، میں نے پاکستان کو دنیا میں اچھا نام دیا، مجھے غدار کہا گیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے شکوک صحیح ثابت ہوئے الیکشن 2013ءمیں کوئی تبدیلی نہیں آئی، انتخابات میں کوئی سیاسی نظام تبدیل نہیں ہوا، ہماری معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، ملک میں دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبہ ایک بھی نظرنہیں آرہا، اگر تبدیلی نہ آئی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں ہے، پاکستان میں اس وقت مجھے تبدیلی آتی نظر آرہی ہے، میں ایک عام آدمی کی طرح پاکستان کےلئے کام کرنا چاہتا ہوں، مجھے کوئی ذاتی لالچ نہیں ہے، اگر نواز شریف ملک میں خوشحالی لائیں تو میں ان کا بھی ساتھ دینے کو تیار ہوں، مجھے حکومت کی تبدیلی نظر آرہی ہے لیکن الیکشن ہوتا نظر نہیں آرہا، ملک میں تیسری قوت بنانے کی ضرورت ہے، تیسری قوت انتخابی اصلاحات کےلئے بھی ضروری ہے، ایسا سسٹم لانا ہے جس میں پاکستان کی ترقی کیلئے کام ہو۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

گلشن حدید فیز 2،گیس پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی

کراچی، گلشن حدید فیز 2 گیس کے پریشر میں کمی، تندور مافیا کی چاندی،اہل علاقہ کے مطابق تقریبا 10 روز سے...

گستاخانہ خاکے، کراچی بار کی سٹی کورٹ تا لائٹ ہائو س ریلی

کراچی ، فرانس میں گستاخانہ مواد کی اشاعت پرکراچی بار ایسوسی ایشن کی جانب سے احتجاجی ریلی میں وکلاءکی بڑی تعداد نے...

لانڈھی پروسیسنگ زون میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

کراچی:لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ زون میں آگ...

کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی

کراچی:کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ، پولیس کے مطابق کورنگی کبڈی گراؤنڈ 2 ڈاکو اسلحہ کے زور پر لوٹ مارکررہے تھے ،ملزمان نے...