کراچی، پولیس چیف مشتاق مہر نے شہر میں چھری مار کی وارداتوں کو سیاسی ایجنڈا قرار دے دیا، ذرائع کے مطابق کراچی پولیس کے چیف مشتاق مہر نے کہا کہ چاقو مارنے کی وارداتوں کے پیچھے سیاسی ایجنڈا تھا، یہ کام کسی ایک ملزم کا نہیں بلکہ تین سے چار افراد نے مل کر وار داتیں کیں، مشاق مہر کا مزید کہنا تھا کہ جن علاقوں میں ہم نے شرچ آپریشن کیے ان علاقوں میں اب اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی آئی ہے۔