مسلم انسٹیٹیوٹ کا 12 اپریل کو تاریخی ایونٹ کا اعلان

masjidکراچی، مسلم انسٹیٹیوٹ  کی جانب سے اسلام  امن کا دین کے نام سے 12اپریل کو تاریخی ایونٹ کا اعلان کیا  گیا  ہے۔  یہ  ایونٹ  نیوزی لینڈ میں سانحہ کرائسٹ چرچ مسجد کا ایک ماہ مکمل ہونے پر پاکستان سے سانحے کے شہدا کو خراج عقیدت اور متاثرہ مسجد سے اظہار یکجہتی کے طور پر کیا  جائے  گا۔  ایونٹ میں’’مسجد امن کی جگہ  ہے‘‘   کا پیغام اجاگر کرنے کے  لیے  25ہزار سے زائد افراد خود کو کرائسٹ چرچ مسجد کی شکل میں ڈھالیں گے۔   اس تاریخی ایونٹ کو مسلم انسٹیٹیوٹ ترتیب دے رہا ہے جس کے  لیے  نیوزی لینڈ کی حکومت سے باقاعدہ رابطہ بھی کرلیا گیا ہے۔ مسلم انسٹیٹیوٹ کے سربراہ صاحبزادہ سلطان احمد علی نے بتایا کہ اس مہم کا مقصد اسلام امن ہے کہ پیغام کو دنیا بھر تک پہنچانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہوگا کہ اتنی بڑی تعداد میں پاکستانی اکھٹے ہوکر اسلام کے پیغام کو دنیا بھر تک پہنچائیں گے ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس طرح پاکستانیوں کے پرامن ہونے کا بھی پیغام دنیا بھر تک پہنچے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top