Saturday, October 31, 2020
Home Trending شاکر علی،سلیم تاجی,نیک محمد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

شاکر علی،سلیم تاجی,نیک محمد پاک سرزمین پارٹی میں شامل

mustafa 3کراچی، متحدہ قومی موومنٹ کی تین وکٹیں ایک ساتھ گر گئیں۔ سابق رکن قومی اسمبلی شاکر علی، سلیم تاجی اور نیک محمد پاک سرزمین پارٹی کا حصہ بن گئے۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت ہر روز آگے بڑھ رہی ہے، چاروں صوبوں کے بعد بیرونی ممالک میں بھی دفاتر قائم کر دیئے گئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے آرمی چیف کے سامنے متحدہ کا مقدمہ لڑنے کا الزام بھی لگا دیا۔مصطفیٰ کمال نے شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی جماعت میں آنے والے ہر شخص کو فاروق ستار کرمنل قرار دے دیتے ہیں، حالا ںکہ اس سے پہلے وہ اسی شخص کو نیک قرار دے رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاروق ستار انہیں ایک ہی بار تمام برے لوگوں کی فہرست دے دیں تاکہ میری جماعت میں آنے کے بعد وہ کسی پر الزام نہ لگا سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ بانی را کے ایجنٹ ہیں اور 22 سال سے بھارت سے پیسے لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کیخلاف میں نے جو کچھ کہا تھا اب تو وہ سچ ثابت ہو گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف جرائم پیشہ افراد کو پکڑ رہے ہیں، لیکن لوگوں کو برائی ترک کرکے اچھائی کی طرف راغب کرنے کا کام صرف ہم کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حقیقی امن صرف سیاسی جماعتیں لا سکتی ہیں۔ مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کے پاس ہارڈ ویئر ہے لیکن ہمارے سافٹ ویئر کے بغیر امن نہیں آ سکتا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سندھ میں کورونا سے5 افراد جاں بحق، 237 متاثر

راچی: صوبہ سندھ میں عالمی وبا کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق جب کہ مزید 237 افراد متاثر ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ...

ٹریفک پولیس اہلکاروں کو جان سے مارنے کی دھمکیاں موصول

کراچی: ٹریفک پولیس پر حملے کی دھمکیاں ملنے کے بعد تمام افسران و اہلکاروں کو بلٹ پروف جیکٹس پہننے کی ہدایات جاری...

گاڑیوں کی ٹکر سے نیوی افسر سمیت3 اہلکار جاں بحق،پولیس اہلکار زخمی

کراچی: گلشن اقبال ابوالحسن اصفہانی روڈ پر تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ریسکیو حکام کے مطابق...

کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبیﷺ کا بڑا پروگرام

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کراچی سینٹرل جیل میں عید میلاد النبی ﷺ کا بڑا پروگرام منعقد...