نیب نے مصطفیٰ کمال کیخلاف ریفرنس دائرکردیا

kamal کراچی، نیب نے احتساب عدالت میں پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال سمیت 11 ملزمان کے خلاف سرکاری پلاٹوں کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا ریفرنس دائرکردیا۔  مصطفیٰ کمال کےعلاوہ11 ملزمان کے خلاف  ریفرنس دائر کیےگئےہیں۔ دیگر ملزمان میں ڈی جی ایس بی سی اے افتخار قائم خانی، فضل الرحمان، ممتاز حیدر، محمد یعقوب، محمد عرفان، محمد رفیق، نذیر زرداری اور محمد داؤد شامل ہیں۔

نیب نے دائر ریفرنس میں موقف اختیار کیا ہے کہ ملزمان سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزمان نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Top