پاک سرزمین پارٹی کا درست مردم شماری کےلئے 10 جنوری کو ریلی نکالنے کا اعلان۔ چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے اپنے بیان میں کہا کہ کراچی کی گنتی درست کرانے کےلئے ہر حد تک جائیں گے، کراچی والوں کو صحیح گنا جائے، انہوں نے کہا کے ہم ہی سندھ کونئی قیادت فراہم کرینگے، ریلی کا اعلان کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہ اتوار 10 جنوری کو دوپہر دو بجے پاکستان ہائوس سے پریس کلب تک ریلی نکالی جائے گی