Wednesday, October 28, 2020
Home Trending بھارت 65ءاور کارگل کی عبرتناک شکست یادرکھے، متحدہ علماء محاذ

بھارت 65ءاور کارگل کی عبرتناک شکست یادرکھے، متحدہ علماء محاذ

4-2-2013_94894 Karachiمتحدہ علماءمحاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی اپیل پر جمعہ کو بھارتی جارحیت کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا۔ محاذ میں شامل مختلف مکاتب فکرکے 300 سے زائد جلیل القدر علماءمشائخ نے اجتماعات جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گائے کا پیشاب پینے اور پتھر کی پوجا کرنے والے غلامان مصطفیﷺ کا مقابلہ نہیں کرسکتے۔ بھارت 65ءاور کارگل کی عبرتباک شکست کو یادرکھے۔ پاکستان کے خلاف بھارتی عزائم کو پورانہیں ہونے دینگے۔ پوری قوم، علماءبھارتی جارحیت کے خلاف افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہےں۔ حکومت پاکستان بھارت کے خلاف شرعی جہاد کے لئے عوامی بھرتی کا اعلان کرے۔ اس موقع پر تمام مذہبی ، سیاسی قوتیں اپنے اختلافات پس پشت ڈال کر ملکی استحکام کے لئے بھارتی جاحیت کے خلاف متحد ہوجائےں۔بھارت پاکستان کا ازلی مکار دشمن ہے۔کشمیرپر قابض اور کشمیریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والوںکوامن کی آشا سے نہیں جنگ کی بھاشا سے سبق سکھانا چاہئے۔ نریندر مودی جیسے موذی سانپ کا سرکچلنے کی ضرورت ہے۔ اجتماعات سے چیئرمین مولانا انتظارالحق تھانوی ، علامہ مرزا یوسف حسین،پروفیسر حافظ محمد سلفی،مولانا قاری شیرافضل،مولانا محمد امین انصاری،مولانا قاری اللہ داد، علامہ عبداللہ غازی،مفتی فیروزلدین ہزاروی، مفتی محمد بخاری، علامہ اظہر ہمدانی، مفتی جان محمد نعیمی،طارق محبوب، قاضی احمد نورانی صدیقی،علامہ صادق رضاتقوی، علامہ عقیل انجم، علامہ ڈاکٹرعامر عبداللہ محمدی،علامہ شاہدین اشرفی، علامہ سید چراغ الدین شاہ،علامہ آغا نیئر عباس جعفری، علامہ سید اظہار بخاری، علامہ حیدرعلوی، پیرعظمت اللہ سلطان قادری، علامہ نثار المصطفیٰ باغدروی ودیگر نے کہا کہ ملکی امن و سلامتی پر آنچ نہیں آنے دیں گے۔بھارتی جارحیت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

سرجانی ٹاون، گھرمیں چھریوں کے وار سے ایک خاتون ومرد قتل، ریسکیو ذرائع

کراچی: سرجانی ٹاون سیکٹر 4 ڈی میں گھر میں چھریوں کے وار سے ایک خاتون و مرد قتل، ریسکیو کے مطابق دونوں...

کورونا کیسز میں اضافہ، کراچی میں متعدد سرکاری اسکول بند

کراچی :کورونا کیسز میں اضافہ کے پیش نظر ضلع ملیر کے متعدد سرکاری اسکول بند کردیئے گئے ہیں،ضلع ملیر کے 8 سرکاری...

کراچی میں آئندہ 4 روز کے دوران رات میں موسم سرد ہوسکتا ہے،محکمہ موسمیات

کراچی: محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں شہر میں موسم سرد ہونے کی نوید سنادی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان خالد ملک کے مطابق...

تمام شہری گھر سے باہر نکلنے پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں( این سی او سی)

کراچی:: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے گھروں سے باہر نکلنے پر ماسک کا استعمال لازمی قرار دے دیا۔ این سی او...