Wednesday, October 21, 2020
Home کشمیر بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے،ڈاکٹرمزمل

بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے،ڈاکٹرمزمل

muzamil-iqbalکراچی جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت خطے میں امن کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے ہمیشہ پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا گیا۔ پاکستان میں شہری دفاع کی تربیت ضروری ہوچکی ہے۔ جماعۃ الدعوۃ شہری دفاع کے لیے اضلاع کی سطح پر ورکشاپس منعقد کرے گی، جس کا دائرہ نچلی سطح تک وسیع کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعۃ الدعوۃ کراچی کی دو روزہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں شہر بھر سے ذمے داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نشست سے مفتی یوسف کشمیری، مجیب الرحمن زامرانی، شیخ یحییٰ بھٹی، مفتی کلیم اللہ، انجینئر حارث ڈار و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی نشست کے دوران ذمے داران کو شہری دفاع کے حوالے سے عملی تربیت بھی دی گئی۔ مزمل اقبال ہاشمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہر دور میں دشمنان اسلام مختلف انداز سے مسلم ممالک پر حملہ آور ہوتے رہے ہیں۔ دشمن قوتوں نے مسلم معاشروں میں نظریاتی جنگ برپا کر رکھی ہے۔ کشمیر کی تحریک آزادی کو کشمیری خود آگے بڑھا رہے ہیں۔ حریت پسندوں کا راستہ روکنا بھارت کے بس میں نہیں ہے۔ کشمیری کی آزادی سے ہی خطے میں امن قائم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے میں مثبت تبدیلی دعوت اور خدمت کے ذریعے ممکن ہے۔ فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے ملک دشمن قوتوں کے عزائم کو ناکام بنایا جائے گا۔ شہری دفاع کے ورکشاپس میں ہر ضلع کی سطح پر رضاکاروں کو تربیت دیں گے۔ کارکنان دعوت اور خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ جامعہ الدراسات الاسلامیہ کے نائب مدیر مفتی یوسف کشمیری نے کہا کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کا مقصد باطل ادیان کا قلع قمع کرکے اسلام کو غالب کرنا تھا۔ انبیاءنے ہر دور میں انسانوں کی رہنمائی کا فریضہ سرانجام دیا ہے۔ انبیاءکے راستے کو اختیار کرتے ہوئے ساری توانائیاں اسلام کے لیے صرف کریں گے تو ظلم و شرک کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا۔ جماعۃ الدعوۃ ضلع مکران کے مسؤل مجیب الرحمن زامرانی نے کہا کہ حصول جنت کے لیے جستجو کرنا اہل اسلام کا شیوہ ہے۔ نیت کا صاف ہونا اور اعمال کی درستگی قبولیات اعمال کے لیے ضروری ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

مسکن چورنگی دھماکے سے متاثرہ عمارت کو گرانے کا فیصلہ

کراچی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے مسکن چورنگی پر دھماکے سے متاثرہ عمارت کو مخدوش قرار دے دیا، ایس بی سی اے...

کراچی، گورنر سندھ عمران اسماعیل پی آئی اے کی پرواز308 کے ذریعے اسلام آباد پہنچ گئے، ان کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی...

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں دھماکے سے 5 افراد جاں بحق

گلشن اقبال میں واقع ایک رہائشی عمارت میں دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ 27 زخمی ہوگئے۔

اے این ایف کا چھاپہ، میوہ شاہ قبرستان سے 17 کلو چرس برآمد

کراچی، اینٹی نارکوٹکس فورس کی شیرشاہ کے علاقے میوہ شاہ قبرستان میں کارروائی، 17 کلو چرس برآمد، ایک ملزم گرفتار، اے این...