Friday, October 23, 2020
Home کشمیر بھارت نے جوناگڑھ پربھی قبضہ جمارکھاہے،ڈاکٹرمزمل

بھارت نے جوناگڑھ پربھی قبضہ جمارکھاہے،ڈاکٹرمزمل

muzamil-iqbalکراچی جماعۃ الدعوۃ کراچی کے مسئول ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ بھارت نے 69 برس سے مقبوضہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ پر بھی غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے۔ طاقت کے بل بوتے پر نہتے عوام کو یرغمال نہیں بنایا جا سکتا۔ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو مقبوضہ خطوں کو آزادی دے کر جارحانہ اقدامات سے اجتناب کرے۔ اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے بھی مسلم مقبوضہ خطوں پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔ جوناگڑھی عوام کشمیریوں کے طرز پر اپنی جدوجہد کو آگے بڑھائے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 نومبر ”یوم سقوطِ جوناگڑھ“ ہم سے یہی تقاضہ کرتا ہے کہ ہم جوناگڑھ پر بھارتی تسلط کے خلاف اٹھ کھڑے ہو۔ بھارت اب بھی پاکستان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ ریاست جوناگڑھ بھارت کا حصہ نہیں بلکہ اس کے غاصبانہ قبضہ میں ہے۔ دنیا بھارت کی جانب سے دیے گئے فریب میں آنے کی بجائے اہل جوناگڑھ کی مظلومانہ آواز کو سنے اور پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر جوناگڑھیوں کو بھارتی جبر و تسلط سے کامل آزادی دلائے۔ انہوںنے کہا کہ بھارت خطے میں امن کا خواہش مند ہے تو انہیں جوناگڑھی عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آزادی دینا ہو گی۔ کشمیر، جوناگڑھ سمیت دیگر مقبوضہ خطوں کی آزادی کے لیے اسی طرز پر جدوجہد کی ضرورت ہے، جس طرح ہم نے آزاد کشمیر حاصل کیا تھا۔ عالمی برادری بھی ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے کے لیے کسی قسم کا دباؤ قبول نہ کرے۔ حکمران جرات کا مظاہرہ کرے، پوری پاکستانی قوم ان کے پشت پر کھڑی ہوگی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisment -

Most Popular

حقوق کراچی ریفرنڈم، اختتامی گنتی کا عمل شروع

کراچی، جماعت اسلامی کا حقوق کراچی ریفرنڈم اختتامی مراحل میں داخل، 16 اکتوبر سے شروع ہونے والا حقوق کراچی ریفرنڈم 21 اکتوبر...

12 ربیع الاول، عبدالحق قادری کی احتجاج ملتوی کرنے کی اپیل

کراچی ، شاہ عبدالحق قادری نے ماہ ربیع الاول میں سیاسی جماعتوں سے احتجاجی پروگرام ملتوی کرنے کی درخواست کردی،...

ایف بی ایریا ،45 سالہ شخص نے خودکشی کرلی

کراچی : ایف بی ایریا, بلاک 13, 45 سالہ محمد انور نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ...

ٹریفک پولیس کا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ

کراچی ، ٹریفک پولیس کا ٹریفک کی روانی کےلئے یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا فیصلہ، ڈی آئی جی ٹریفک جاوید مہرکا کراچی...