Saturday, November 28, 2020
- Advertisment -

مقبول ترین

خاقان مرتضیٰ ڈی جی سول ایوی ایشن تعینات

سول ایوی ایشن کا ڈی جی تعینات، ذرائع سی اے اے کے مطابق فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ خاقان...

ملازمت سے برطرفی، اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورہ

ملازمت سے برطرفی کا سن کر اسٹیل مل کے ملازم کو دل کا دورپڑگیا، حبیب الرحمن کو اس...

سندھ بار کونسل انتخابات، وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا

وکلا کا احتجاج رنگ لے آیا، سندھ بارکونسل کےانتخابات ملتوی کرنے کا نوٹی فکیشن واپس. ایڈووکیٹ جنرل...

لاک ڈاؤن ، سندھ حکومت کا نیا نوٹیفکیشن جاری

کورونا لاک ڈاؤن کے حوالے سے سندھ حکومت نے نیا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن میں کاروباری...

امریکی صدرٹرمپ حواس باختہ ہوچکے ہیں،مزمل ہاشمی

muzamil-iqbalکراچی ملی مسلم لیگ پاکستان کے نائب صدر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ امریکی صدر حواس باختہ ہوچکے ہیں۔ دھمکیوں کے ذریعے پاکستان کو مجبور نہیں کیا جاسکتا۔ دہشت گردی کے خلاف ہماری قربانیاں فراموش کی جا رہی ہیں۔ بیت المقدس کے مسئلے پر بھی امداد کی بندش سے ڈرایا گیا۔ اب وقت آگیا ہے کہ امریکا کو واضح جواب دے دیا جائے۔ 28 جنوری کو مزار قائد پر دفاع پاکستان کونسل کا ”دفاع امت کانفرنس“ امریکا اور اسلام و پاکستان دشمن قوتوں کے لیے کھلا پیغام ہوگا۔ کارکنان کانفرنس کا پیغام گھر گھر تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن اقبال میں کارکنان و ذمے داران کے بڑے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر معروف عالم دین و جامعہ دراسات الاسلامیہ کے مدیر مفتی عبداللطیف و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ مزمل اقبال ہاشمی نے کہا کہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے کے لیے محب وطن جماعتوں کے خلاف اقدامات کے بجائے حکمران جرات و استقامت کے ساتھ وطن عزیز پاکستان کا دفاع کریں، پوری قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہو گی۔ اس وقت پاکستان کو جن حالات کا سامنا ہے، سب کو ایک پیج پر ہونا چاہیے۔ یہ وقت ملک میں اتحاد و یکجہتی کا ماحول پیدا کرنے کا ہے۔ اسی سے پاکستان مضبوط ہو گا اور اس کی جانب اٹھنے والا ہر قدم ناکام ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم خدمت کی سیاست کرنے والے لوگ ہے اور اس ملک کے محافظ ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے پلیٹ فارم سے 28 جنوری کو مزار قائد پر عظیم الشان ”دفاع امت کانفرنس“ اہم پیغام ثابت ہوگا۔ کارکنان دعوتی مہم بھرپور انداز سے چلاکر گھر گھر تک کانفرنس کا پیغام پہنچائے۔

Open chat